?️
سچ خبریں: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے غزہ کے عوام اور رفح کے باشندوں کے ساتھ اپنی یکجہتی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مصری حکام کے نام ایک پیغام میں رفح کے لوگوں کا دفاع کرنے کے لیے صنعا کا مصر کے ساتھ کردار ادا کرنے کے لیے آمادگی کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: یمن کی صیہونی مخالف کارروائیاں جاری
یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے صیہونی حکومت کے خلاف اور غزہ کے طاقتور عوام کی حمایت نیز رفح کے باشندوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ایک تقریر میں تاکید کی ہے۔
انہوں نے مصری حکام کو پیغام دیا ہے کہ اگر مصر رفح کے لوگوں کے ساتھ کھڑا ہو گا تو ہم بھی مصر کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔
الحوثی نے مزید کہا کہ ہم مصر کے ساتھ مضبوط، موثر اور فعال ہم آہنگی کے لیے تیار ہیں۔
مزید پڑھیں: یمنی عوام کا غزہ کے لیے اسلامی ممالک سے مطالبہ
یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ دیگر عرب ممالک غزہ کی پٹی میں رفح کے عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے تاکہ اسرائیلی حکومت کے خلاف مزاحمت پیدا کی جا سکے اور قابضین کو فلسطینیوں کے خلاف جرائم کا ارتکاب کرنے سے روکا جا سکے۔
مشہور خبریں۔
نیا والا پرانے والے سے بھی بدتر
?️ 10 مارچ 2021سچ خبریں:سابق عراقی نائب وزیر اعظم نے کہا کہ نیا امریکی صدر
مارچ
’بچوں کا قتل عام بند کرو‘، بالی وڈ اداکارہ دیا مرزا کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ
?️ 22 نومبر 2023سچ خبریں: بالی وڈ کی خوبرو اور ورسٹائل اداکارہ دیا مرزا نے
نومبر
مسلسل حملوں کے باوجود فلسطینی پناہ گزینوں کی اپنے تباہ شدہ گھروں میں واپسی
?️ 15 اپریل 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کے زمینی اور
اپریل
بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں تاجروں کی شٹرڈاؤن ہڑتال
?️ 2 ستمبر 2023سچی خبریں:(سچ خبریں) مہنگائی اور بجلی کے زائد بلوں کے خلاف تاجروں
ستمبر
صیہونیوں کی اپنی کانامیوں کو غزہ سے لبنان منتقل کرنے کی کوشش
?️ 30 ستمبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی قابض حکومت غزہ سے لے کر لبنان تک اپنی
ستمبر
ثنا نواز کو ’فنکاروں کی کوئی سرحد نہیں ہوتی‘ کے بیان پر تنقید کا سامنا
?️ 14 مئی 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ ثنا نواز کو ’فنکاروں کی کوئی سرحد نہیں
مئی
صیہونی حکومت سے عالمی بیزاری کا اظہار اپنے عروج پر
?️ 1 اگست 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے ایک بزدلانہ اور دہشت گردانہ کارروائی کرتے ہوئے
اگست
طاقت کا کھیل؛پیوٹن نے ٹرمپ کے ایلچی کو 12 گھنٹے انتظار کرایا
?️ 16 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکاف کو
مارچ