?️
سچ خبریں: باب المندب کے راستے صیہونی حکومت کے جہازوں کے گزرنے کو روکنے کے لیے یمنی عوامی کمیٹیوں کے اقدامات نے ایلات کی بندرگاہ کو 85 فیصد نقصان پہنچانے کے علاوہ اس حکومت کی معیشت کے لیے سنگین بحران پیدا کر دیا ہے۔
صیہونی آرمی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ علاقوں میں ایلات بندرگاہ کے جنرل منیجر جدعون جولبر کا کہنا ہے کہ یمنی دھمکیوں کے باعث بحری جہاز کو مقبوضہ علاقوں کی طرف جانے سے روکا گیا جس کی وجہ سے اس بندرگاہ کے منافع کا 80-85 فیصد نقصان ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آبنائے باب المندب اور بحیرہ احمر پر تل ابیب کا انحصار
اس رپورٹ میں جولبر کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ یمنی دھمکیوں کی وجہ سے اس بندرگاہ کو گزشتہ ماہ کے وسط سے شدید نقصانات کا سامنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تل ابیب پریشان ہے کہ اگر باب المندب کو بحیرہ احمر سے یا نہر سویز سے ایلات کی بندرگاہ کی طرف جانے والے تجارتی جہازوں کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا جائے تو یہ مسئلہ مشرق سے اسرائیل جانے والے کارگوز کے سفری وقت میں 5 ہفتوں تک اضافہ کر سکتا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ اس صورتحال میں بحری جہاز آبنائے جبل الطارق کے ذریعے بحیرہ روم میں داخل ہونے کے لیے افریقی براعظم کا چکر لگانے پر مجبور ہیں۔
صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 13 نے بھی اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ بحیرہ احمر سے گزرنے والے مشرق وسطیٰ سے اس حکومت کی درآمدات کا حجم 350 بلین شیکل (95 بلین ڈالر کے برابر) سالانہ ہے۔
اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مقبوضہ علاقوں میں جہاز رانی کا راستہ تبدیل کرنے سے درآمدی اشیا کی قیمتوں میں 3 فیصد اضافہ ہو جائے گا اور یہ مسئلہ اسرائیل پر 3 ارب ڈالرز کا بھاری مالی بوجھ ڈال سکتا ہے۔
صنعا کی حکومت اور یمنی عوامی کمیٹیوں نے اعلان کیا ہے کہ جب تک غزہ کی پٹی کو خوراک اور ادویات سمیت اپنی ضرورت کا سامان نہیں مل جاتا، وہ مقبوضہ علاقوں کی بندرگاہوں کی طرف جانے والے تمام بحری جہازوں کو روکیں گے چاہیے یہ جہاز کسی بھی ملک کے ہوں؟
مزید پڑھیں: باب المندب میں کیا ہو رہا ہے؟
یاد رہے کہ اب سے چند گھنٹے قبل یمنی حکومت نے ایک جہاز کے بارے میں بتایا جس نے اس حوالے سے وارننگ پر عمل نہیں کیا اور مذکورہ جہاز بالآخر واپس جانے پر مجبور ہو گیا۔


مشہور خبریں۔
مریم نواز نے پارٹی معاملات سنبھال لئے ہیں
?️ 19 ستمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز پارٹی تنظیم سازی کے
ستمبر
اہل غزہ کی حالت بالکل ٹھیک نہیں!
?️ 29 مارچ 2024سچ خبریں: غزہ کے ایک باشندے نے اس بات کا تذکرہ کرتے
مارچ
سوڈان کے "تیز ردعمل” کو ڈرون کہاں سے ملے؟
?️ 17 دسمبر 2025سچ خبریں: سوڈان کی پیشرفت میں عسکری امور کے ماہر کا خیال
دسمبر
سڑک حادثے میں ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر ایزرا موزلے ہلاک
?️ 8 فروری 2021بارباڈوس (سچ خبریں) 63 سالہ ایزرا موزلے نے ویسٹ انڈیز کیلئے دو
فروری
عراق میں شامی شہریوں کے داخلے پر پابندی
?️ 3 اگست 2025سچ خبریں: عراقی میڈیا نے ایک سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے
اگست
حکومت کی آئی ایم ایف کو نجکاری پروگرام پر کام تیز کرنے کی یقین دہانی
?️ 17 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے آئی ایم ایف کو نجکاری پروگرام
مارچ
گینگ آف تھری کی توسیع کی وجہ سے سارا ملک داؤ پر لگا ہوا ہے، عمران خان
?️ 25 ستمبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں
ستمبر
الاقصیٰ طوفان میں صیہونی حکومت چکنچور
?️ 9 اکتوبر 2023سچ خبریں:المیادین نیوز سائٹ نے صیہونی حکومت کے ساتھ تنازعات کے نئے
اکتوبر