?️
سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی سریع نے سعودی عرب کے اندر اپنی وسیع کاروائی کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں 17 ڈرون اور دو بیلسٹک میزائل شامل ہیں۔
المسیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق یمنی مسلح افواج نے ایک بیان میں سعودی سرزمین پر بڑے پیمانے پر ڈرون اور میزائل کاروائیوں کا اعلان کیا،بیان کے مطابق سعودی عرب کی اندر 30 شعبان کے آپریشن میں یمن کے 17 یو اے وی اور دو بیلسٹک میزائلوں کے ذریعہ جارحیت اور ظالمانہ محاصرے میں اضافے کے ردعمل میں حملہ کیا گیا ۔
واضح رہے کہ یمنی مسلح افواج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ صماد3 کے 10 ڈرونز نے جدہ اور الجبیل میں واقع میں آرمکو ریفائنریز کو نشانہ بنایا،بریگیڈیئر جنرل یحیی سریع نے بتایا کہ خمیس مشیط اور جیزان کے علاقوں میں بھی واقع اہم فوجی اڈوں کو بھی قاصف 2K کے5 ڈرون اور بدر 1 کےدو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا، انہوں نے مزید کہاکہ آپریشن 30 شعبان گذشتہ شام (اتوار – 11 اپریل)کو شروع ہوا اور آج (پیر) صبح تک جاری رہا اور خدا کا شکر ہے کہ مطلوبہ اہداف کامیابی کے ساتھ حاصل ہو گئے۔
انھوں نے کہا کہ ہم زور دیتے ہیں کہ جب تک ہمارے ملک کے خلاف جارحیت اور محاصرہ جاری رہے گا ہماری کاروائیاں جاری رہیں گے ، درایں اثنا سعودی میڈیا نے اتوار کی شام کو اطلاع دی کہ یمنی فوج کے ذریعہ جیزان کو نشانہ بنانے کے لئے استعمال ہونے والا ایک بیلسٹک میزائل اور ایک مسلح ڈرون کو ٹریک کرکے تباہ کردیا گیا ہے،واضح رہے راکٹ اور ڈرون حملوں کے خوف سے ، سعودی اتحاد نے یمن کے خلاف چھ سالہ جنگ کے دوران سویلین اہداف پر حملہ کرنے والے طیارے کو تعینات کیا ہے تاکہ یمنی شہریوں کی نشاندہی کرتے ہوئے شہری علاقوں جیسے ہوائی اڈوں کو نشانہ بنایا جاسکے،واضح رہے کہ خمیس مشایط میں کنگ خالد ایئر بیس کے ساتھ واقع ابہا ہوائی اڈہ ان ہوائی اڈوں میں سے ایک ہے جہاں سے یمن کے خلاف اتحادی فوج کے زیادہ تر فضائی کئے جاتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
اقوام متحدہ کی نظر میں پناہ گزینوں کے لیے آئیڈل ملک
?️ 31 مئی 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی
مئی
غزہ کے میدان جنگ میں کون ہارا؟
?️ 25 نومبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کا تیار کردہ مرکاوا ٹینک جسے مغربی ممالک کی
نومبر
نیتن یاہو کے دفتر سے نئی معلومات کا انکشاف
?️ 18 مارچ 2025سچ خبریں: صہیونی ٹی وی چینل 12 کی پیر کے روز شائع
مارچ
پریانتھا کمارا قتل کیس سے متعلق مزیداہم انکشافات
?️ 8 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں) پریانتھا کمارا قتل کیس سے متعلق مزید نئے انکشافات
دسمبر
اسرائیل محاذوں کے اتحاد سے کیوں خوفزدہ ہے: فلسطینی میڈیا
?️ 10 اپریل 2023سچ خبریں:قدس پریس خبر رساں ایجنسی کے مطابق 2021 میں سیف القدس
اپریل
بھارتی حکام نے شہید محمد مقبول بٹ کے بھائی پر مسلسل چوتھی بار پبلک سیفٹی ایکٹ لگا دیا
?️ 19 مارچ 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکام نے چار سالوں سے
مارچ
آج سے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی سروسز مکمل بند کررہے ہیں۔ طارق فضل چوہدری
?️ 31 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ
اگست
2021 میں 500 سے زیادہ صحافی گرفتار یا مارے گئے
?️ 17 دسمبر 2021سچ خبریں: رپورٹ کے مطابق اس سال دنیا کے مختلف حصوں میں کم
دسمبر