?️
سچ خبریں:یمن کے متعدد شہروں اور علاقوں پر سعودی اتحاد کے تازہ ترین حملوں اور گولہ باری میں ایک خاتوں سمیت اس ملک کے متعدد عام شہری ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
المسیرہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے شمالی یمن کے صوبہ صعدہ کے رحبہ ضلع کے علفاء علاقے کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دوعام شہری شہید اور ایک زخمی ہوگیا،جبکہ صوبہ صعدہ کا شہر کتاف بھی سعودی اتحاد کے حملوں کا نشانہ بنا ہے،درایں اثنا سرحدی شہر منبہ کے الرقو علاقے پر سعودی عرب کے بارڈر سکیورٹی گارڈ کی گولہ باری میں بھی ایک شہری شہید ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایک اور یمنی شہری صوبہ الحدیدہ کے التحیتا شہر اور الجبلیہ علاقے پر سعودی اتحاد کے زرخرید ایجنٹوں کی گولہ باری میں زخمی ہوا ہے، درایں اثنا جارح سعودی اتحاد کے اسنیپروں نے صوبہ تعز کے شہر صالہ میں فائرنگ کرکے ایک مرد اور عورت کو قتل اور ایک شخص کو زخمی کردیا۔
اس کے ساتھ ہی صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے صوبہ مآرب کے صرواح اور العبدیہ اضلاع پر سولہ مرتبہ اور شہر ماہلیہ پرایک بار بمباری کی،صوبہ البیضاء کے شہر ناطع پر جارح سعودی اتحاد کے فوجیوں نے تین بار بمباری کی،یمن کی قومی حکومت کے وزیراعظم عبد العزیز بن حبتور نے انقلاب یمن کی ساتویں سالگرہ کی مناسبت سے اپنے ایک خطاب میں کہا کہ ملت یمن اپنا انقلاب جاری رکھتے ہوئے اور اس کی حفاظت کرے گی نیز جارحیتوں کا مقابلہ کرے گی۔
دوسری جانب انقلاب یمن کی سالگرہ کی مناسبت سے یمنی عوام نے مختلف صوبوں میں بڑے پیمانے پر ریلیاں نکالیں المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ ریلیاں صوبہ الحجہ ، صعدہ ، عمران ، ذمار، اب ، بیضاء ، محویت ، ریمہ ، تعز، ضالع الجوف اور مآرب میں نکالی گئیں جن میں عوام نے بڑی تعداد میں حصہ لیا ہے۔
صعدہ اور دیگر شہروں میں مارچ کے دوران مظاہرین اپنے ہاتھوں میں یمن کا پرچم اور قومی حکومت کے سربراہ عبدالملک الحوثی کی تصویریں اٹھائے ہوئے تھے اور علاقے میں امریکہ کی استبدادی پالیسیوں کے خلاف نعرے لگا رہے تھے،ریلیوں کے شرکاء امریکی اور صیہونی مصنوعات کے مکمل بائیکاٹ کا مطالبہ بھی کررہے تھے۔


مشہور خبریں۔
اب تک کتنے فلسطینی رفح چھوڑ چکے ہیں؟آنروا کی رپورٹ
?️ 13 مئی 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ سے منسلک فلسطین کی امداد کرنے والی ایجنسی
مئی
اوگرا نے گیس کے نرخوں میں 50 فیصد اضافے کی منظوری دے دی
?️ 3 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اوگرا نے حکومت سے کہا ہے کہ وہ
جون
انگلینڈ میں عام انتخابات تک ایک سال باقی
?️ 8 جون 2023سچ خبریں:برطانوی عام انتخابات میں تقریباً ایک سال باقی ہے پولز بتاتے
جون
افغانستان کا معاون وزیر خارجہ کون ہے؟
?️ 22 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ نے افغان نژاد 33 سالہ خاتون میری
اپریل
مزاحمت دشمن کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے گی : لبنان کے سابق وزیر خارجہ
?️ 9 ستمبر 2025سچ خبریں: لبنان امریکی اور صیہونی کوششوں کے باوجود کہ مقاومت کو خلع
ستمبر
فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے سیاسی اور مذہبی جماعتوں کا احتجاج
?️ 13 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے آج
اکتوبر
کورونا:مزید 151 افراد جان کی بازی ہار گئے
?️ 29 اپریل 2021لاہور (سچ خبریں) پاکستان بھر میں کورونا کی تیسری لہر تیزی سے
اپریل
اسد قیصر کا بہت بڑا الزام
?️ 22 جولائی 2024سچ خبریں: پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے الزام عائد
جولائی