یمن میں سعودی اتحاد کی جارحانہ بمباری؛12 افراد شہید

سعودی

?️

سچ خبریں:یمن کے صوبہ صنعا پر سعودی اتحاد کی جانب سے کی جانی والی وحشیانہ کے نتیجہ میں 12 افراد شہید اور11 زخمی ہوئے۔
جارح سعودی اتحاد کے بمبار جہازوں نے پیر کی شام کو صوبے صنعاء کے ’معین‘ قصبے کے ’اللیبی‘ محلے پر بمباری کی جس میں بچوں اور عورتوں سمیت 12 افراد شہید اور 11 زخمی ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق، اس حملے سے تباہ مکانات کے ملبوں سے ممکنہ جانی نقصان کی تلاش جاری تھی اور حملے جاری رہنے کی وجہہ سے امدادی کاموں میں بڑی دشواری پیش آرہی تھی۔

جارح سعودی اتحاد کے جنگی جہازوں نے اس سے پہلے شہر صنعا کے ’ازال‘ اسپتال اور ’21 ستمبر‘ پارک کے آس پاس حملے کئے تھے۔

یہ حملے ایسی حالت میں ہوئے ہیں کہ اس سے پہلے پیر کو دوپہر کے وقت یمنی فورسز نے متحدہ عرب امارات پر میزائیل اور ڈرون سے کارروائی کی جس میں کم سے کم 3 افراد مارے گئے اور 6 زخمی ہوئے۔

یمنی فور‎سز نے یہ کارروائی ملک پر متحدہ عرب امارات کے تیز ہوتے حملوں کے جواب میں کی تھی۔ یو اے ای نے تکفیری اور داعشی عناصر پر مشتمل اپنے کرایے کے فوجیوں کو یمن کے صوبے شبوہ روانہ کیا ہے۔

سعودی عرب امریکہ، یو اے ای اور کئی دوسرے ملکوں کی حمایت سے 26 مارچ سنہ 2015 سے یمن پر حملے کر رہا ہے،اس کے علاوہ اس نے یمن کی زمینی، ہوائی اور سمندری ناکہ بندی بھی کر رکھی ہے جس کی وجہہ سے یمنی عوام کو اشياء خوردونوش کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

 

مشہور خبریں۔

حکومت کا گوادر پورٹ کے ذریعے بڑی مقدار میں درآمدات پر غور

?️ 18 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت گندم، کھاد اور چینی سمیت سرکاری شعبے

New Zealand man goes missing during Mount Merbabu hike

?️ 25 جولائی 2021Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

داعش کے سرپرستوں کے خلاف بولنا لبنانی وزیر خارجہ کو مہنگا پڑگیا

?️ 19 مئی 2021سچ خبریں:لبنان کے وزیر خارجہ کو داعش کو ایجاد کرنے والوں پر

حماس کا ایک وفد شام روانہ

?️ 7 اکتوبر 2022سچ خبریں:  خبر رساں ادارے روئٹرز نے دو باخبر ذرائع کے حوالے

غزہ کے حوالے سے ٹرمپ اور اسرائیل کی ملی بھگت

?️ 6 فروری 2025سچ خبریں: Yedioth Ahronoth اخبار کی رپورٹ کے مطابق بنجمن نیتن یاہو

صیہونی جیلوں میں صیہونی قیدیوں پر بھی بدترین تشدد

?️ 2 دسمبر 2021سچ خبریں:ایک صیہونی قیدی نے عدالت میں رپورٹ دی کہ اسے حکومت

دنیا کے ممالک اور عالمی اداروں سے ایران کی اپیل

?️ 15 مئی 2021سچ خبریں:ایران نے یوم النکبہ کی مناسبت سے ایک بیان جاری کرتے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے