یمن جنگ بندی کے لیے نیا منصوبہ پیش

یمن

?️

سچ خبریں:عرب امن گروپ نے یمن میں جنگ کے خاتمے کا منصوبہ پیش کیا اور جنگ بندی اور قومی مذاکرات کے فوری آغاز پر زور دیا۔
الخبر الیمنی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عرب امن گروپ ، جس میں یمنی سیاسی اور سفارتی شخصیات بھی شامل ہیں ، جن میں یمنی سابق صدر علی ناصر محمد بھی شامل ہیں ، نے ملک میں جنگ کے خاتمے کے لئے ایک نیا منصوبہ پیش کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ، علی ناصر محمد اور یمن کے سابق وزیر خارجہ ابو بکر القربی کے پیش کردہ منصوبے میں سات شقیں شامل ہیں؛عداوت کا خاتمہ ، بین الاقوامی نگرانی میں یمنی جماعتوں کے مابین سنجیدہ بات چیت کا آغاز ، اختلافات کو حل کرنے کے دوران ہتھیاروں کے استعمال کو جرم قرار دینا، دونوں خطوں میں وفاقی حکومت کی تشکیل ، سرکاری ایجنسیوں اور فوج اور سکیورٹی اداروں کی تعمیر نو ، قومی اتحادی حکومت کا اعلان اور اس حقیقت کے ساتھ کہ صرف ایک حکومت اس ملک کی تیل کی دولت اور اسٹریٹجک وسائل کی مالک ہوگی۔

علی ناصر نے علاقائی ممالک کی شراکت سے یمن کی جنگ کے فوری خاتمے اور فوجی اور بین الاقوامی کمیٹی کے زیراہتمام جنگ بندی کے قیام پر زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ امن کے حصول کے لئے جنگ بندی کے قیام کے بعد ایک جامع قومی بات چیت کا آغاز ہونا چاہئے ،یادرہے کہ امریکہ کی حمایت سے سعودی عرب کے زیرقیادت اتحاد اپریل 2015 سے بے دخل یمنی صدر عبد ربہ منصور ہادی کے اقتدار کی بحالی کے لئے اس غریب ملک کو نشانہ بنا رہا ہے جس کے نتیجہ میں اب تک ہزاروں یمنی شہری شہید ہوگئے ہیں جن میں عورتوں اور بچوں کی بھی ایک قابل ذکر تعداد شامل ہے، اس کے علاوہ اس سعودی اتحاد کے پے در پے حملوں کی وجہ سے اس ملک کا بنیادی ڈھانچہ اسی فیصد سے زیادہ تباہ ہو چکا ہے۔

 

مشہور خبریں۔

کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کو راغب کرنے میں سعودی عرب کی ناکامی

?️ 17 اپریل 2022سچ خبریں:  بلومبرگ نیوز نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے

یوکرین ایک ڈوبنے والے شخص کی مانند ہے

?️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں:پولینڈ کے صدر اینڈری ڈوڈا نے کہا کہ یوکرین کو یاد

اسرائیلی فوج کا محمد الضیف کی نئی تصویر شائع کرنے کا دعویٰ

?️ 7 جنوری 2024سچ خبریں:عبرانی زبان کے مختلف ذرائع ابلاغ نے صیہونی حکومت کی فوج

صبا فیصل کی نادیہ خان، عتیقہ اوڈھو اور مرینہ خان پر نام لیے بغیر تنقید

?️ 3 جولائی 2025کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ صبا فیصل نے نام لیے بغیر نادیہ

کیا پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر سر اٹھانے لگی ہے؟

?️ 11 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان  میں کورونا کیسز کی شرح 4 فی صد

وزیراعظم آج کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے

?️ 27 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان آج کراچی کا ایک روزہ دورہ

اسرائیلی فوجیوں کی نفرت آمیز رویے پر امریکہ کا اسرائیل سے سوال

?️ 21 ستمبر 2024سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے جمعہ

انسانی حقوق کونسل سے روس کی معطلی خطرناک ہے:چین

?️ 10 اپریل 2022سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ نے یہ کہتے ہوئے کہ اقوام متحدہ کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے