سچ خبریں:اسرائیلی وزیر جنگ نے ہیگ ٹریبونل میں صہیونی جنگی جرائم کی کاروائی کے بارے میں اپنی تشویش کا اظہار کیا۔
روئٹرز خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر جنگ بینی گانٹز نے کہا کہ تل ابیب کے مطابق ہیگ میں بین الاقوامی فوجداری عدالت کے ذریعہ سیکڑوں صہیونیوں کے جنگی جرائم کی تحقیقات کی جارہی ہیں،صہیونی جنگی جرائم کے بارے میں ہیگ ٹریبونل کی تحقیقات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بنی گانٹز نے کہا کہ وہ ان کے تحفظ کے لئے کام کریں گے۔
صیہونی وزیر جنگ جو شاید ہیگ ٹریبونل کے زیر تفتیش بھی ہیں ، نے دعوی کیاکہ مجھے کبھی بھی دشمن کی لکیریں عبور کرنے سے ڈر نہیں لگتا، جہاں بھی مجھے جانا ہوتا ہے میں چلا جاتا ہوں،یادرہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) نے حال ہی میں مقبوضہ علاقوں کے معاملے پر اپنے دائرہ اختیار کی توثیق کردی ہے اور اس معاملے کا انچارج بن چکی ہے،واضح رہے کہ ہیگ ٹریبونل نے اپنے اجلاس میں فیصلہ سنایا کہ اسے 1967 میں مقبوضہ علاقوں کے معاملے پر دائرہ اختیار حاصل ہے۔
ہیگ ٹریبونل نے اعلان کیا کہ اسے 1967 میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے معاملے کا دائرہ اختیار حاصل ہے ، جس سے صہیونی جرائم کا مقدمہ چلایا جاسکتا ہے، اس فیصلے کے مطابق ہیگ ٹریبونل مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں صیہونی حکومت کے جرائم کا جائزہ لے گا ، جن پر سن 1967 سے صیہونیوں کا قبضہ ہے، ان علاقوں میں مغربی کنارے ، غزہ کی پٹی اور مشرقی یروشلم شامل ہیں۔