🗓️
سچ خبریں:افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہاکہ طالبان حکومت نے تسلیم کرنے کے لیے تمام شرائط پوری کی ہیں،اب دنیا کو انھیں تسلیم کرنا چاہیے۔
طلوع نیوزکی رپورٹ کے مطابق امیر خان متقی نے جمعے کو ترکی میں انطالیہ اسمبلی کے تین روزہ اجلاس کے آغاز میں طالبان کو تسلیم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے اثاثے جاری کیے جائیں اور ان کے ساتھ بات چیت کی جائے کیونکہ یہ افغانوں کا حق ہے۔
واضح رہے کہ امیر خان متقی کا یہ تبصرہ ایسے وقت میں آیا ہے جب ترکی میں انطالیہ اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں عالمی وزرائے خارجہ اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی جو اتوار تک جاری رہے گا، اگرچہ اجلاس میں یوکرین روس جنگ پر توجہ مرکوز کی گئی تاہم افغانستان پر بات چیت بھی اجلاس کا حصہ ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اس اجلاس میں طالبان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی افغانستان کے مسائل اور افغانستان کے ساتھ عالمی تعلقات پر بات چیت کریں گے جبکہ طالبان وفد نے قطری حکام اور افغانستان میں امریکی سفیر سے بھی ملاقات کی ہے۔
درایں اثنا افغان وزارت خارجہ کے نائب ترجمان ضیا احمد تکل نے کہاکہ اس ملاقات میں امارت اسلامیہ کے نظام کو تسلیم کرنے، اقتصادی ترقی اور سیاسی تعلقات کی توسیع سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،یادرہے کہ جنگ اور امن کی قیمت، ایک غیر مستحکم دور میں قیادت اور امن اور خوشحالی کے لیے بہتر سفارت کاری کے لیے علاقائی اور عالمی راستے انطالیہ اسمبلی کے تین روزہ اجلاس میں زیرِ بحث آنے والے اہم ترین موضوعات میں شامل ہیں۔
مشہور خبریں۔
پاکستان کا کورونا کی نئی قسم کی منتقلی روکنے کیلئے اہم فیصلہ
🗓️ 3 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے اپنے پڑوسی ممالک سے کورونا کی
مئی
چوہدری سرور اور وزیرِاعلی پنجاب کی عمران خان سے ملاقات
🗓️ 10 مارچ 2022لاہور: (سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری سرور اور وزیرِاعلی پنجاب عثمان بزدار
مارچ
شہباز شریف اگر ملک سے باہر چلے جاتے تو واپس لانا مشکل ہو جاتا
🗓️ 18 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ
مئی
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی بلڈوزر کی سیاست، اقلیتوں کو نشانہ بنانے پر مودی پرتنقید
🗓️ 10 اپریل 2023سرینگر: (سچ خبریں) برطانیہ میں قائم انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی
اپریل
ٹرمپ کا یوکرین میں جنگ 24 گھنٹے میں ختم کرنے کا آسان حل
🗓️ 18 جولائی 2023سچ خبریں:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی یوکرین میں جنگ 24 گھنٹے
جولائی
پرویز الہی کو ریلیف
🗓️ 22 جون 2024سچ خبریں: پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی کو ایک
جون
اسرائیل اپنی قبر خود کھود رہا ہے: صیہونی تجزیہ کار
🗓️ 9 مارچ 2022سچ خبریں:صیہونی تجزیہ نگار نے کہا کہ صیہونی حکومت اور اس کے
مارچ
حکومت ڈسکہ میں دوبارہ انتخاب کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرے گی
🗓️ 26 فروری 2021اسلام آباد{سچ خبریں} صوبہ پنجاب کی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے
فروری