🗓️
سچ خبریں:سردی کا موسم قریب آنے نیز بجلی اور گیس کی کٹوتی کے امکان سے پریشان ہزاروں فرانسیسیوں نے احتجاج کیا اور اپنے ملک کے صدر کے استعفے کا مطالبہ کیا۔
فرانس کی دائیں بازو کی پیٹریاٹس پارٹی کی جانب سے اس ملک کے صدر ایمانوئل میکرون کی حکومت کے خلاف مظاہرے کی درخواست کے بعد پیرس کے پلیس روئیل اسکوائر میں ہزاروں فرانسیسی مظاہرین جمع ہوئے اور میکرون کے استعفے کا مطالبہ کیا۔
روسی خبر رساں ایجنسی سپوٹنک نے اس حوالے سے خبر دی ہے کہ 3 ستمبر کو پہلے حکومت مخالف مظاہرے کے بعد فرانسیسی پیٹریاٹس پارٹی نے ایک بار پھر فرانسیسی عوام سے حکومت کے خلاف مظاہرے کرنے کو کہا، فرانسیسی مظاہرین نے میکرون کے استعفیٰ اور فرانس کی یورپی یونین اور نیٹو سے علیحدگی کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ میکرون کی حکومت کے خلاف مظاہرے ایسے وقت ہو رہے ہیں جب یوکرین میں ماسکو کی فوجی کارروائیوں کے بعد یورپی ممالک اور روس کے درمیان تناؤ شدت اختیار کر گیا ہے اور روس کے خلاف مغربی پابندیوں نے یورپیوں کی روزمرہ کی زندگی پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔
اسپوٹنک کے مطابق 2021 کے بعد سے عالمی رجحان کے ایک حصے کے طور پر یورپ میں توانائی کی قیمتوں میں اچانک اضافہ ہوا ہے جبکہ فروری 2022 میں یوکرین میں روسی فوجی کارروائیوں کے آغاز اور ماسکو کے خلاف کئی یورپی پابندیوں کے پیکجوں کی منظوری کے بعد، ایندھن کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے جس نے کئی یورپی حکومتوں کو ہنگامی اقدامات کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔
مشہور خبریں۔
ایٹمی سائنسدان کی سرکاری اعزاز کیساتھ تدفین کی جائے گی: شیخ رشید
🗓️ 10 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ نے ڈاکٹر عبدالقدیر کی سرکاری اعزاز
اکتوبر
ہم کسی بھی جارحیت کے سامنے خاموش نہیں رہیں گے: انصاراللہ
🗓️ 22 جنوری 2024سچ خبریں:یمن کی تحریک انصار اللہ کے سرکاری ترجمان محمد عبدالسلام نے
جنوری
سابق آرمی چیف نے ’ڈان لیکس‘ کا معاملہ اپنی توسیع کیلئے اچھالا، جنرل (ر) قمر باجوہ
🗓️ 30 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ
مارچ
روسی صدر پیوٹن جلد پاکستان کا دورہ کر سکتے ہیں
🗓️ 1 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن
جون
اسد عمر نے کراچی گرین لائن بس سروس کو تبدیلی قرار دے دیا
🗓️ 29 جنوری 2022کراچی(سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کراچی گرین لائن
جنوری
کیا شام پھر سے داعش کے ہاتھوں میں جا رہا ہے؟ برطانوی اخبار کی رپورٹ
🗓️ 23 دسمبر 2024سچ خبریں:برطانوی اخبار ٹائمز نے شام میں داعش کے دوبارہ طاقتور ہونے
دسمبر
گوگل سرچ کا نیا فیچر تمام صارفین کو دستیاب
🗓️ 17 اپریل 2021نیویارک(سچ خبریں) گوگل نے اپنے سرچ انجن کے لیے ایک نئے شارٹ
اپریل
مسلم لیگ (ق) نے 45 نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ کا مطالبہ کیا ہے، شفقت محمود کی تصدیق
🗓️ 22 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) رہنما پاکستاں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شفقت محمود
دسمبر