?️
سچ خبریں:ایک سروے کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ زیادہ تر امریکی نہیں چاہتے کہ ڈونلڈ ٹرمپ 2024 کے صدارتی انتخابات میں جیتں۔
فاکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق نیشنل پبلک ریڈیو (این پی آر) کے لیے کیے گئے مارسٹ انسٹی ٹیوٹ کے ایک نئے سروے سے پتہ چلتا ہے کہ صرف 38 فیصد امریکی بالغ افراد ڈونلڈ ٹرمپ کو دوبارہ صدر بنانا چاہتے ہیں۔
اس سروے میں 61 فیصد شرکاء نے کہا کہ وہ یہ پسند نہیں کرتے کہ امریکہ کے سابق صدر اس ملک کے 2024 کے انتخابات میں جیتیں اور دوبارہ وائٹ ہاؤس پہنج جائیں،اس اعداد و شمار کا مطلب ہے کہ 10 میں سے 6 امریکی نہیں چاہتے کہ ٹرمپ وائٹ ہاؤس واپس آئیں!
اس سروے کے مطابق 76% ریپبلکن، 34% آزاد اور 11% ڈیموکریٹس چاہتے ہیں کہ ٹرمپ وائٹ ہاؤس واپس آئیں جبکہ دوسری جانب 89% ڈیموکریٹس، 64% آزاد کارکن اور 21% ریپبلکن نہیں چاہتے کہ ٹرمپ دوبارہ امریکہ کے صدر بنیں نیز تقریباً 39% امریکی سیاستدانوں کی رائے ٹرمپ کے حق میں ہے۔
یاد رہے کہ پچھلے سال نومبر کے سروے سے یہ تعداد 3 فیصد کم ہوئی ہے جبکہ ٹرمپ نے 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات کے لیے اپنی امیدواری کا باضابطہ اعلان کیا ہے، تاہم 81% ریپبلکن اور 37% آزاد سیاست دان ان کے بارے میں مثبت رائے رکھتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ ریاستہائے متحدہ کے سابق صدر اس وقت فحش فلموں کی ایک اداکارہ کو خاموش رہنے پیسے دینے کے الزام میں زیر تفتیش ہیں،انہوں نے گزشتہ ہفتے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں اگلے چند دنوں میں گرفتار کر لیا جائے گا، تاہم ابھی تک ایسا نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ مذکورہ سروے میں، 46 فیصد لوگوں کا خیال ہے کہ ٹرمپ نے غیر قانونی کام کیا ہے جبکہ 29٪ کا خیال ہے کہ یہ کام غیر اخلاقی تھا غیر قانونی نہیں تھااور 23٪ کا خیال ہے کہ انہوں نے کچھ غلط نہیں کیا!
یاد رہے کہ تقریباً 56 فیصد امریکیوں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے خلاف تحقیقات منصفانہ ہیں جبکہ 41 فیصد کا خیال ہے کہ یہ اقدامات ان کی انتخابی مہم کو مشکل بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
2022 میں سعودی ولی عہد کو درپیش چیلنجز
?️ 9 جنوری 2022سچ خبریں:سعودی عرب گزشتہ سال بین الاقوامی سطح پر الگ تھلگ ہو
جنوری
لاکھوں کی تعداد میں صیہونیت مخالف مظاہروں میں یمنیوں کے مطالبات
?️ 4 اکتوبر 2025سچ خبریں: لاکھوں کی تعداد میں اپنے ہفتہ وار مارچ میں یمنی
اکتوبر
پیپسی کی بوتل کے بدلے ملک بدری
?️ 3 نومبر 2025سچ خبریں: متحدہ عرب امارات کے حکام نے حالیہ جنگ کے دوران غزہ
نومبر
اسحاق ڈار کا آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، شراکت داری کو مضبوط کرنے کا عزم دہرایا
?️ 10 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے
ستمبر
غزہ کے خلاف اسرائیل کے جرائم
?️ 11 اکتوبر 2023سچ خبریں:منگل کو ایک بیان میں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے الاقصیٰ طوفان آپریشن
اکتوبر
اس سال یورپ خوش قسمت رہا
?️ 1 فروری 2023سچ خبریں:یورپی ممالک کو آنے والے موسم سرما میں سنگین مسائل کا
فروری
کیا امریکہ روس کے خلاف پابندیاں ہٹانے والا ہے؟
?️ 26 فروری 2025سچ خبریں:امریکی صدر کا کہنا ہے کہ یوکرین میں امن مذاکرات کے
فروری
ایرانی فضائیہ کو عالمی سطح پر برتری حاصل
?️ 4 فروری 2022سچ خبریں:ایرانی بریگیڈیئر کا کہنا ہے کہ اسلامی انقلاب کے بعد ہماری
فروری