کیمیائی ہتھیاروں کے بارے میں امریکی دعویٰ بے بنیاد ؛واشنگٹن میں روسی سفیر

کیمیائی

🗓️

سچ خبریں:واشنگٹن میں روس کے سفیر نے امریکہ کے اس بے بنیاد دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ ماسکو یوکرین میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کر سکتا ہے اور اسے امریکی شیطانیت کی ایک اور کارروائی قرار دیا ہے۔
ریانووستی کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں روس کے سفیر اناتولی اینٹونوف نے کہا کہ امریکی بیانات کہ روس یوکرین میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کر سکتا ہے، ماسکو کو برا دکھانے کی کوشش ہے، اس طرح کے الزامات بے بنیاد ہیں۔

انہوں نےامریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ روس یوکرین میں کیمیائی ہتھیار استعمال کر سکتا ہے، کہا کہ ہمیشہ کی طرح امریکی عہدہ دار نے ایک بھی دستاویز پیش کرنے کی زحمت گوارا نہیں کی،روسی سفیر نے مزید کہا کہ یہ ہمارے ملک کو شیطانی بنانے کی ایک اور کوشش ہے۔

واضح رہے کہ روس کے خلاف امریکی الزام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب واشنگٹن یوکرین میں اپنے زیر کنٹرول حیاتیاتی تجربہ گاہوں کے وجود کو تسلیم کرنے کے باوجود ان لیبارٹریوں میں بائیو ہارڈز کی پیداوار سے لاحق خطرات کو تسلیم کرنے سے انکار کرتا ہے اور ایسے مادوں کی پیداوار کو چھپاتا ہےجبکہ روس نے اس بات پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے کہ اسے حاصل ہونے والے شواہد کے مطابق یہ مواد دہشت گرد گروہوں کے ہاتھ لگ سکتا ہے۔

 

مشہور خبریں۔

پی ٹی آئی کا 15 اکتوبر کو ڈی چوک اسلام آباد میں احتجاج کا فیصلہ

🗓️ 12 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے ہنگامی

زیڈ ٹی ای نے اب تک کا سب سے سستا فولڈ ایبل فون پیش کردیا

🗓️ 23 فروری 2024سچ خبریں: چینی اسمارٹ موبائل فون کمپنی ’زیڈ ٹی اِی‘ نے اب

پی ٹی آئی کے نئے اکاونٹس سامنے آگئے

🗓️ 19 مئی 2021اسلام اسلام آباد (سچ خبریں)  حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی

غزہ کی جنگ میں دشمن کا واحد ہتھیارشیر خواروں کا قتل

🗓️ 12 نومبر 2023سچ خبریں:تحریک حماس کی عسکری شاخ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ

انسانی حقوق کی تنظیموں نے غزہ کے بارے امریکہ سے کیا کہا؟

🗓️ 21 دسمبر 2023سچ خبریں: انسانی حقوق کی متعدد تنظیموں نے امریکی وزیر دفاع کو

برطانیہ نے اپنے فوجی بجٹ میں اضافہ کیا

🗓️ 16 مارچ 2023سچ خبریں:برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کے دفتر نے اتوار کو ایک

غزہ کے لاکھوں بچوں کی جان خطرے میں یونیسف کی رپورٹ

🗓️ 16 نومبر 2023سچ خبریں: یونیسف نے اعلان کیا کہ غزہ کے طبی شعبے کی

امریکی کمپنی کا افغان بلاک کے اثاثوں سے معاوضہ کا مطالبہ

🗓️ 3 جنوری 2025سچ خبریں: واشنگٹن، ڈی سی میں قائم بین الاقوامی لاء فرم ہوگن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے