?️
کیریبین کے بحری علاقے میں فوجی آپریشن جاری رہے گا:ٹرمپ
سی این این کے مطابق، ٹرمپ نے یہ بات ایوان نمائندگان کے اسپیکر مایک جانسن اور سینیٹ کے قائم مقام سربراہ چاک گراسلی کو لکھے گئے خط میں کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ آپریشن 2 ستمبر سے شروع ہوا ہے اور مستقبل میں اس کے مزید پھیلنے کا امکان ہے۔ صدر کے مطابق، اس وقت یہ کہنا ممکن نہیں کہ یہ فوجی مہم کب تک جاری رہے گی، تاہم امریکی فوج مزید کارروائیوں کے لیے علاقے میں موجود ہے۔
چند روز قبل امریکی فورسز نے کارائیب میں ایک کشتی کو نشانہ بنایا جو مبینہ طور پر منشیات اسمگلنگ میں ملوث گروہ ترن دی آراگوا سے تعلق رکھتی تھی۔ اس حملے میں 11 افراد ہلاک ہوئے۔
ادھر، کارائیب کے قریب سمندری حدود میں امریکی اور وینیزویلا کی فورسز کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے۔ سی بی ایس نیوز کے مطابق، وینیزویلا کے دو ایف-16 لڑاکا طیاروں نے امریکی جنگی جہاز یو ایس ایس جیسن ڈنہم کے اوپر پرواز کی، جسے پینٹاگون نے طاقت کا مظاہرہ قرار دیا۔ یہ جہاز ایجِس میزائل لانچر سسٹم سے لیس ہے اور حالیہ ہفتوں میں کارائیب میں تعینات امریکی بیڑے کا حصہ ہے۔
سیٹلائٹ تصاویر کے تجزیے سے ظاہر ہوا ہے کہ واشنگٹن نے اپنی بحری اور فضائی فورسز کو وینیزویلا کی سرحدی آبی حدود کے قریب تعینات کر دیا ہے۔ مزید برآں، اطلاعات ہیں کہ امریکہ 10 جدید ایف-35 طیارے بھی علاقے میں بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے۔
وینیزویلا کے صدر نیکولاس مادورو نے امریکی موجودگی کو خطے کے امن کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ "ہم انتہا پسندوں اور نازی نظریات کے پیروکاروں کا سامنا کر رہے ہیں جو جنوبی امریکہ اور کارائیب کے امن کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔”
انہوں نے اپنے خطاب میں ملکی خودمختاری کے دفاع کے عزم کا اظہار کیا اور اعلان کیا کہ 80 لاکھ رجسٹرڈ شہری قومی ملیشیا میں دفاعی تیاری کے لیے طلب کیے گئے ہیں۔
امریکہ کی جانب سے مادورو پر منشیات کے کارٹیلز سے روابط کے الزامات اور ان کی گرفتاری پر انعام بڑھا کر 50 ملین ڈالر کرنے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ مادورو پہلے ہی امریکی بحری جہازوں کو "خونی اور مجرمانہ خطرہ” قرار دے چکے ہیں اور ساحلی نگرانی کے لیے ڈرونز اور جنگی جہاز تعینات کر چکے ہیں۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
نویں اور گیارہویں کے امتحانات اگست میں لینے کا فیصلہ
?️ 16 جون 2021کراچی (سچ خبریں) محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں
جون
ایک ایم 16 بندوق کے ساتھ اسرائیلی فوج کو شکست دینے والا فلسطینی مجاہد
?️ 6 فروری 2025سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے محمد دراغمہ کی بہادری اور تیاسیر آپریشن کی
فروری
وزارت خزانہ کی جانب سےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وضاحت
?️ 5 نومبر 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں
نومبر
ججز کے خلاف مہم: توہین عدالت کی کارروائی، کیس سماعت کے لیے مقرر
?️ 9 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس محسن اختر کیانی
مئی
صیہونیوں کو گلے لگانے والے عرب شیخوں کو یوکرائن بحران کا خوف
?️ 2 مارچ 2022سچ خبریں:روسی جارحیت کے بعد یوکرائن میں جو صورت حال پیدا ہوئی
مارچ
چینی صدر کے ساتھ ملاقات کے بارے میں ٹرمپ کا بیان
?️ 29 اکتوبر 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے صدر شی جن پنگ
اکتوبر
کولمبیا کے صدر نے مشرق وسطیٰ میں "فوری جنگ بندی” کا مطالبہ کیا
?️ 22 مارچ 2026سچ خبریں: ایران کے خلاف جارحانہ امریکی صیہونی جنگ کی مخالفت جاری
مارچ
بائیڈن کے گھر تک بہتا چلا گیا فلسطینی بچوں کا خون
?️ 12 نومبر 2023سچ خبریں: سیکڑوں امریکیوں نے ڈیلاویئر میں اس ملک کے صدر جوبائیڈن
نومبر