?️
سچ خبریں: ایک رپورٹ کے مطابق مغربی ممالک روایتی طور پر طالبان کے حوالے سے سخت موقف اپنائے ہوئے تھے، اب ایسا لگتا ہے کہ یہ ممالک بتدریج کابل حکومت کے ساتھ رابطے کے راستے قائم کر رہے ہیں۔
نقطہ نظر کی یہ تبدیلی خاص طور پر طالبان کے نمائندوں کے ساتھ یورپی اور اسکینڈے نیوین حکام کی سفارتی ملاقاتوں کے بعد نمایاں طور پر نظر آئی ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مغربی ممالک بالخصوص امریکہ طالبان کے ساتھ بات چیت کا راستہ تلاش کر رہے ہیں۔
دوسری جانب طالبان کی وزارت خارجہ نے بارہا کہا ہے کہ وہ بین الاقوامی برادری کے ساتھ باہمی احترام اور فوائد کی بنیاد پر تعلقات قائم کرنے کے لیے تیار ہیں۔
لی مونڈے نے نوٹ کیا کہ تین سینئر طالبان عہدیداروں کے خلاف امریکی پابندیاں اٹھائے جانے کو بھی سفارتی تعلقات میں بہتری کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا گیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق مغرب بتدریج طالبان کے حوالے سے اپنا نقطہ نظر تبدیل کر رہا ہے اور موجودہ افغان حکومت کے ساتھ بات چیت کے لیے نئے طریقے تلاش کر رہا ہے جب کہ اس سمت میں اب بھی بہت سے چیلنجز موجود ہیں۔
اس سے قبل طالبان حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان مقتی نے اعلان کیا تھا کہ بعض ممالک پر مغربی ممالک نے انسانی حقوق اور دہشت گردی کے بہانے پابندیاں عائد کی ہیں اور مغربی ممالک انسانی حقوق کے مسائل پر دوہرا رویہ رکھتے ہیں۔
طالبان حکومت کے وزیر خارجہ نے ہزاروں فلسطینیوں کے قتل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک اسرائیلی حکومت کے اقدامات کے بارے میں کچھ کیوں نہیں کہتے؟
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
اپنی چھت اپنا گھر سکیم کے تحت ایک لاکھ 40 ہزار گھر تکمیل کے قریب ہیں۔ عظمی بخاری
?️ 18 جون 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ
جون
مغربی کنارے کے فلسطینیوں کے خلاف نئی صیہونی سازش
?️ 20 اگست 2023سچ خبریں: فلسطین سے باہر تحریک حماس کے سربراہ نے مغربی کنارے
اگست
”یوم شہدائے کشمیر“ حریت کانفرنس کی کل مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال کی کال
?️ 12 جولائی 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی
جولائی
پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے علیمہ خان کے بیٹے کو پکڑا۔ طلال چوہدری
?️ 22 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا
اگست
فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن سے ایک ماہ کی مہلت مانگی
?️ 24 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزراء فواد چوہدری اور
ستمبر
اسحاق ڈار کی سہ فریقی اجلاس میں شرکت، تینوں ممالک کا انسداد دہشتگردی پر اتفاق
?️ 20 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان، افغانستان اور چین کے وزرائے خارجہ کا سہ
اگست
ایرانی میزائلوں کے دھماکہ خیز وار ہیڈز اسرائیل کے لیے بڑا خطرہ:صیہونی تجزیہ کار
?️ 22 دسمبر 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے عسکری امور کے تجزیہ کار نے ایران کی
دسمبر
بحیرہ احمر کی کارروائی میں ہمارا واحد ہدف اسرائیل ہے: یمن
?️ 17 ستمبر 2025سچ خبریں: یمن کے وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے
ستمبر