?️
کیا غزہ جنگ کے دو سال بعد امن منصوبہ کامیاب ہو پائے گا؟
جنگِ غزہ کے دو سال مکمل ہونے پر مصر کے ساحلی شہر شرمالشیخ میں فلسطینی مزاحمتی گروہوں اور اسرائیلی نمائندوں کے درمیان جنگ بندی مذاکرات دوبارہ شروع ہوگئے ہیں۔ الجزیرہ کے مطابق، ابتدائی بات چیت کا ماحول مثبت رہا اور فریقین نے آئندہ مرحلوں کے لیے ایک عمومی پلان تیار کر لیا ہے۔ تاہم، اسرائیل کی جانب سے غزہ پر جاری فضائی اور زمینی حملوں کے باعث مذاکراتی پیش رفت اب بھی غیر یقینی ہے۔
یہ بات چیت کئی ماہ کے تعطل کے بعد مصر کی میزبانی میں دوبارہ شروع ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، مذاکرات کے پہلے مرحلے میں فریقین فوری جنگ بندی، اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے بدلے میں فلسطینی اسیران کی رہائی اور انسانی امداد کی فراہمی پر گفتگو کر رہے ہیں۔سیاسی انتظام اور غزہ کے مستقبل سے متعلق معاملات اگلے مرحلے میں زیرِ بحث آئیں گے۔
رپورٹوں کے مطابق، یہ مذاکرات ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کے تحت ہو رہے ہیں، اور امریکی صدر ان کی کامیابی کے لیے غیرمعمولی عجلت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ان کا مقصد جنگ بندی کو نوبل امن انعام کے اعلان سے پہلے حتمی شکل دینا ہے، جو چند دن بعد متوقع ہے۔
تاہم، ماہرین کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے اگلے تین دنوں میں کسی حتمی معاہدے کا امکان کم ہے۔ امریکی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ٹرمپ کا دباؤ زیادہ تر فلسطینی فریقوں پر ہے تاکہ وہ امریکی شرائط، خصوصاً غزہ کی غیر فوجی حیثیت قبول کریں جسے حماس نے صاف مسترد کر دیا ہے۔
فلسطینی مزاحمتی وفد کی قیادت خلیل الحیہ کر رہے ہیں، جو حال ہی میں اسرائیلی حملے میں بال بال بچے تھے۔اسرائیلی وفد کے ساتھ امریکی صدر کے داماد جیرڈ کشنر اور مشرقِ وسطیٰ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکاف شریک ہیں۔
ذرائع کے مطابق، امریکی ٹیم قیدیوں کے تبادلے کی فہرست اور قیدیوں کی رہائی کے مراحل پر اسرائیلی ٹیم کے ساتھ کام کر رہی ہے، جبکہ ٹرمپ کو ہر پیش رفت کی براہِ راست اطلاع دی جا رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سب سے بڑا اختلاف جنگ بندی کے بعد اسرائیلی افواج کے انخلا پر ہے۔حماس کا مؤقف ہے کہ اسرائیل کو مکمل طور پر غزہ سے پیچھے ہٹنے کا واضح ٹائم فریم دینا ہوگا۔
ٹرمپ کے پیش کردہ منصوبے کے مطابق، جنگ بندی کے اعلان کے 72 گھنٹوں میں حماس کو 48 اسرائیلی قیدی آزاد کرنے ہیں۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
ٹرمپ نے بنیادی ٹیکس کی شرح 10 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کر دی
?️ 24 جولائی 2025ٹرمپ نے بنیادی ٹیکس کی شرح 10 فیصد سے بڑھا کر 15
جولائی
موجودہ حکومت عبوری ہے ،افغانستان کے مالی وسائل جاری کیے جائیں: طالبان
?️ 16 ستمبر 2021سچ خبریں:طالبان ترجمان نے افغانستان کے موجودہ حالات کا حوالہ دیتے ہوئے
ستمبر
کورونا: ملک بھر کے اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی کا خدشہ
?️ 24 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا وائرس کے ہلاکت خیز
اپریل
مقبوضہ جموں وکشمیر: سونم وانگچک کی گرفتاری کی مذمت
?️ 27 ستمبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے
ستمبر
پنجاب کیلئے نئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کا مسودہ منظور کر لیا گیا
?️ 23 جون 2022لاہور(سچ خبریں) پنجاب کیلئے نئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کا مسودہ منظور کرلیا
جون
امریکہ کی صیہونی حکومت کی منظم حمایت
?️ 23 اگست 2022سچ خبریں:بین اینڈ جیریز کمپنی نے مغربی کنارے کی صہیونی بستیوں میں
اگست
ڈی جی خان میں لینڈ سلائیڈنگ میں ہوٹل مافیا ملوث
?️ 5 ستمبر 2022ڈی جی خان: (سچ خبریں)ڈپٹی کمشنر اور بارڈر ملٹری پولیس (بی ایم
ستمبر
ایمن خان سوشل میڈیا پر دوسری مقبول اداکارہ بن گئیں
?️ 9 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) خوبرو اور معروف اداکارہ ایمن خان کی مقبولیت میں
ستمبر