کیا صیہونی کنسٹ تحلیل ہو جائے گی؟ نیتن یاہو کے اتحاد کا سیاسی مستقبل خطرے میں

کیا صیہونی کنسٹ تحلیل ہو جائے گی؟ نیتن یاہو کے اتحاد کا سیاسی مستقبل خطرے میں

?️

سچ خبریں:صیہونی پارلیمنٹ کی تحلیل ،ریدی یہودیوں کی فوجی سروس اور اندرونی و بیرونی دباؤ نے نیتن یاہو حکومت کو شدید بحران میں مبتلا کر دیا ہے۔ 

اسرائیل میں آج سیاسی بحران اپنے عروج پر ہے،مخالف جماعتوں کے اتفاق کے بعد، کنسٹ(صیہونی پارلیمنٹ) کی تحلیل کی تحریک چلائی جا رہی ہے، حریدی یہودیوں کی لازمی فوجی سروس اور اندرونی و بیرونی دباؤ نے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور ان کے اتحاد کے سیاسی مستقبل کو غیر یقینی بنا دیا ہے۔
روزنامہ یسرائیل ہیوم کے مطابق، جیسے ہی واضح ہوا کہ نیتن یاہو کے مخالفین کنسٹ کی تحلیل پر متفق ہو گئے ہیں، وزیر اعظم نے بھی جسمانی تکالیف اور بیماری کو جواز بنا کر اپنی عدالتی کارروائی چھوڑ دی۔
وای نٹ نیوز نے رپورٹ دی کہ اس وقت حریدی جماعتوں کے نمائندے اور اتحاد کے سربراہ اویر کاتس کے درمیان اہم اجلاس جاری ہے، جس میں کابینہ کے سیکرٹری اور کنسٹکے قانونی مشیر بھی شریک ہیں۔ اس اجلاس کا مقصد حریدی جماعتوں کی حتمی پوزیشن طے کرنا ہے۔
عبری میڈیا کے مطابق مخالف جماعتوں اور گروہوں نے کنسٹ کی تحلیل کے بل کو ایوان میں پیش کرنے پر اتفاق کر لیا ہے، اور یہ فیصلہ سب جماعتوں پر لازم ہوگا، اس اقدام کا بنیادی مقصد نتانیاہو کی کابینہ کو گرانا ہے۔
صیہونی ٹی وی چینل کان نے رپورٹ دی کہ مخالفین اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ آیا نتانیاہو کے اتحاد میں سے بھی کچھ ارکان اس تحریک کی حمایت کریں گے یا نہیں۔ اگر بل پہلی ووٹنگ میں منظور نہ ہو سکا تو آئندہ چھ ماہ تک کنسٹکی تحلیل ممکن نہیں رہے گی۔
اس وقت اس کوشش کی قیادت اویگدور لیبرمین کی جماعت اسرائیل بیتنا کر رہی ہے، جو کہتی ہے کہ اگرچہ یہودیت ہتورا جماعت حمایت نہ بھی کرے، تب بھی بل ایوان میں پیش کیا جائے گا، بعض جماعتیں چاہتی ہیں کہ تمام ضروری حمایت یقینی بنائی جائے، اسی لیے ووٹنگ ایک ہفتے تک مؤخر کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔
یہ اختلافات اس وقت شدت اختیار کر گئے جب امریکی سفیر نے حالیہ ہفتے میں اسرائیل کے دائیں بازو کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں اور نتانیاہو حکومت کے خاتمے کو روکنے کی کوشش کی، کہا جاتا ہے کہ یہ اقدامات سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی درخواست پر کیے گئے ہیں۔
حریدی یہودیوں کی فوجی سروس کا بحران
چینل 13 نے رپورٹ دی کہ حریدی یہودیوں کی لازمی فوجی سروس کا بحران کنسٹکی تحلیل کے قریب آنے کی بڑی وجہ ہے۔ اگر حریدی نمائندوں کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو وہ بھی تحلیل کے حق میں ووٹ دیں گے۔
کنسٹ کا باقاعدہ اجلاس ہونا تھا، مگر بار بار تاخیر کی کوششیں ہو رہی ہیں تاکہ تحلیل کی کارروائی کو مؤخر کیا جا سکےوماہرین کے مطابق، امکان ہے کہ بل آج شام یا رات کو ایوان میں پیش کیا جائے۔
کنسٹ کے داخلی قانون کے مطابق، اگر بل پہلی ووٹنگ میں منظور بھی ہو جائے تو اسے ایک کمیٹی کے حوالے کیا جائے گا جس کے سربراہ خود اتحاد کے لیڈرز ہیں، اور وہاں اس کی حتمی منظوری میں تاخیر کی جا سکتی ہے۔ کمیٹی سے منظوری کے بعد بل کو تین مراحل میں ایوان میں پیش کر کے حتمی منظوری لی جائے گی۔

مشہور خبریں۔

صیہونی حکومت چالباز اور امریکہ اس کا ساتھی ہے : اسامہ حمدان

?️ 15 فروری 2024سچ خبریں:تحریک حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے کہا کہ اسرائیلی حکومت

ایران کے معاملے میں ٹرمپ انتظامیہ کی حکمت عملی غلط

?️ 20 اکتوبر 2026سچ خبریں: فارن افرز کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کا ایران

چین کے پاس ممکنہ طور پر چند سالوں میں 1500 جوہری وار ہیڈز ہوں گے:پینٹاگون

?️ 6 دسمبر 2022سچ خبریں:امریکی محکمہ دفاع نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ چین کے

تیونس کے2022 کے آئین کی کوئی قانونی حیثیت نہیں:النہضہ تیونس

?️ 21 اگست 2022سچ خبریں:تیونس کی النہضہ تحریک نے اعلان کیا کہ اس ملک کے

پارلیمنٹ، سپریم کورٹ اور جی ایچ کیو پر حملہ ایک جیسا ہے تو پھر تفریق کیوں؟ جسٹس مندوخیل

?️ 3 فروری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ

وزیر نیتن یاہو: حماس اپنے ہتھیار حوالے نہیں کرے گی۔ ہم غزہ کی جنگ میں واپس جائیں گے

?️ 4 نومبر 2025سچ خبریں: اسرائیل کے وزیر توانائی ایلی کوہن نے اسرائیل کے چینل

اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر حملہ، اداکاروں کا اظہارِ مذمت

?️ 7 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) گزشتہ دو روز سے اسرائیلی پولیس کی جانب سے

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس کل طلب کرلیا

?️ 17 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کی پارلیمانی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے