?️
سچ خبریں: لبنان کی پارلیمنٹ کے رکن علی عمار نے صہیونی ریاست کی طرف سے بیروت کے جنوبی مضافات پر کی گئی گزشتہ شب کی بڑے پیمانے پر جارحیت کے جواب میں کہا کہ صہیونی دشمن اپنی جارحیت اور ظلم کو لبنان اور اس کے عوام کے خلاف جاری رکھے ہوئے ہے، جس سے ملک کی سالمیت، استحکام اور سلامتی کو نقصان پہنچ رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صہیونیوں نے جھوٹے بہانوں کے تحت اور امریکہ کی کھلی پشت پناہی میں لبنان پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں اور بین الاقوامی قوانین کی کوئی پرواہ نہیں کر رہے۔ عمار نے صہیونی ریاست کی طرف سے عید الاضحیٰ کی رات لبنان اور صہیونی ریاست کے درمیان معاہدہ امن کی خلاف ورزی کو جنگی جرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ صہیونی دشمن کی مکروہ نیت کو ظاہر کرتا ہے، جو لبنان کے استحکام، داخلی اتحاد اور معاشی بہتری کے مواقع کو تباہ کرنا چاہتا ہے۔ وہ لبنانی عوام کے خوشی کے لمحات کو غم اور خوف میں بدلنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے اس جنایت کی ذمہ داری امن معاہدے کی حمایت کرنے والے ممالک، خاص طور پر امریکہ پر ڈالی، جو کبھی بھی غیر جانبدار ثالث نہیں رہا بلکہ ہمیشہ سے صہیونی ریاست کی لبنان اور اس کے عوام کے خلاف جارحیت اور مظالم میں ملوث رہا ہے۔
حزب اللہ کے اس اعلیٰ رکن نے کہا کہ امریکہ نہ صرف صہیونیوں کو بین الاقوامی طور پر ممنوعہ ہتھیاروں سے لیس کرتا ہے، بلکہ ان کے جرائم کو جواز بھی فراہم کرتا ہے اور سلامتی کونسل میں ویٹو کے ذریعے انہیں بین الاقوامی سطح پر سزا سے بچاتا ہے۔
لبنانی پارلیمنٹ کے اس رکن نے لبنان کے صدر جوزف عون، پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری، وزیر اعظم نواف سلام، فوجی کمانڈروں اور دیگر سیاسی جماعتوں کے بیانات، جن میں اس حملے کی مذمت کی گئی، کو ایک متحد قومی موقف قرار دیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ حملے پورے لبنان کو نشانہ بنا رہے ہیں اور دشمن جنگ کے دائرے کو وسیع کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
علی عمار نے کہا کہ یہ جارحیت ہمارے عزم اور طاقت میں اضافہ کرے گی، اور واضح کیا کہ صہیونی دشمن اور اس کا امریکی اتحادی جنگ کے ذریعے جو کچھ حاصل نہیں کر سکے، وہ ان دباؤ اور جارحیت کے ذریعے بھی حاصل نہیں کر پائیں گے۔ مزاحمت اپنے سابقہ موقف پر قائم ہے اور لبنان، اس کی سالمیت اور عوام کے دفاع کے لیے تیار ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
صیہونی عام لوگوں کے درمیان مجاہدین کی موجودگی سے خوفزدہ
?️ 19 جنوری 2025سچ خبریں:صہیونی حلقوں نے غزہ میں قسام بریگیڈز کے مجاہدین کی موجودگی،
جنوری
روس کے خطرے کے بہانے ایک لاکھ امریکی فوجیوں کی یورپ میں موجودگی
?️ 22 مئی 2022سچ خبریں:امریکی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ روس کے ممکنہ خطرے
مئی
روس یورپ کے خلاف ایٹمی ہتھیار استعمال کرسکتا ہے؛زیلنسکی کا دعویٰ
?️ 25 اکتوبر 2022سچ خبریں:یوکرین کے صدر نے اپنے ملک کے عوام سے بجلی کی
اکتوبر
بارشوں اور سیلاب سے دو ماہ میں785 افراد جاں بحق، خیبرپختونخوا سرفہرست
?️ 22 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) این ڈی ایم اے نے بارشوں اور سیلاب
اگست
غزہ کے فلسطینی خاندانوں کی جنوبی افریقہ منتقلی کا معمہ اسرائیل کے ملوث ہونے کا انکشاف
?️ 15 نومبر 2025 غزہ کے فلسطینی خاندانوں کی جنوبی افریقہ منتقلی کا معمہ اسرائیل
نومبر
کوئٹہ کی جانب مارچ کیا تو سردار اختر مینگل کو گرفتار کرلیا جائے گا، بلوچستان حکومت کا انتباہ
?️ 6 اپریل 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان حکومت نے واضح کیا ہے کہ بلوچستان نیشنل
اپریل
خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید
?️ 23 دسمبر 2025لکی مروت: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع کرک کے علاقے گُرگُری میں
دسمبر
دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستان نے اہم کردار ادا کیا ہے: فوادچوہدری
?️ 11 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہاہے
مارچ