?️
سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ کے ایک سینئر اہلکار کا کہنا ہے کہ غزہ میں حماس کے خلاف اسرائیل کی فیصلہ کن اور جامع فتح کا امکان نہیں ہے۔
رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق امریکی نائب وزیر خارجہ کرٹ کمپل نے غزہ کی جنگ آٹھویں مہینے میں داخل ہونے کے بعد کہا ہے کہ ان کا ماننا ہے کہ حماس کے خلاف اسرائیل کی ہمہ گیر فتح ناممکن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا اسرائیل نے غزہ جنگ کا ایک بھی مقصد حاصل کیا ہے؟صیہونی میڈیا
کمپل نے میامی، فلوریڈا میں نیٹو یوتھ سمٹ کے دوران کہا کہ میرے خیال میں اسرائیل غزہ میں مکمل طور پر کامیاب نہیں ہو سکتا اگرچہ بعض اوقات ہم اسرائیلی حکام کی باتوں کو سنتے ہیں کہ وہ میدان جنگ میں مکمل فتح کی بات کرتے ہیں لیکن مجھے نہیں لگتا کہ ایسی (فتح) کا امکان ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے اعلیٰ عہدیدار نے بھی رفح کے خلاف صیہونی حکومت کے حملوں پر واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان ناقابل تردید کشیدگی کا اعتراف کیا۔
انہوں نے کہا کہ فرح ایک شہر ہے جو جنوبی غزہ میں واقع ہے اور ان مہاجرین سے بھرا ہوا ہے جو غزہ کی پٹی کے شمال سے بھاگ کر اس سرحدی شہر میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ کمپل کا یہ دعوی اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن بھی کر چکے ہیں ،انہوں نے غزہ میں اسرائیل کی جانب سے حماس کے مکمل خاتمے پرمبنی دعووں پر شکوک کا اظہار کیا تھا، ان کے بقول اگر اسرائیل غزہ کی پٹی پر مکمل طور پر قابض ہو جائے تو بھی اس کے اس پٹی سے نکلتے ہی حماس دوبارہ وہاں آجائے گی۔
مزید پڑھیں: رفح میں صہیونیوں کا حشر ناکامی کے سوا کچھ نہیں: حماس
یادر ہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو غزہ کی پٹی پر صیہونی جارحیت کے آغاز سے اب تک 35 ہزار سے زائد فلسطینی، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں، شہید ہو چکے ہیں۔


مشہور خبریں۔
پومپیو نے اسانج کے بارے میں یاہو نیوز کے انکشاف پر کیا: میں معافی نہیں مانگوں گا
?️ 29 ستمبر 2021سچ خبریں: سابق وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے حوالے سے یاہو نیوز نے
ستمبر
حقدار حق سے محروم نہیں رہنا چاہیے، وزیر اعظم کی ہدایت
?️ 25 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ
نومبر
غزہ کے لیے یمن کی حمایت اسرائیلی حملوں سے متاثر نہیں ہوگی: انصار اللہ
?️ 30 اگست 2025سچ خبریں: یمن کی سیاسی دفتر انصار اللہ تحریک نے ایک بیان
اگست
جہاد اسلامی کے میزائل ٹھیک نشانے پر لگے:صیہونی عہدہ دار
?️ 11 اگست 2022سچ خبریں:ایک صیہونی عہدہ دار نے غزہ کی 3 روزہ جنگ میں
اگست
ہم چین سے اقتصادی تعلقات منقطع نہیں کرنا چاہتے: امریکی وزیرِ خزانہ
?️ 3 نومبر 2025سچ خبریں:امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بسنٹ نے کہا ہے کہ واشنگٹن چین
نومبر
حماس کے پاس اب بھی 20,000 جنگجو موجود ہیں: امریکی میگزین
?️ 23 اگست 2025سچ خبریں: امریکی میگزین دی اٹلانٹک نے ایک صیہونی اہلکار کے حوالے سے
اگست
سیلاب متاثرین کی بحالی، وفاق صوبوں کی معاونت کیلئے تیار ہے۔ وزیراعظم
?️ 5 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین
ستمبر
تل ابیب کو گیس کشف کی اجازت نہیں : حزب اللہ
?️ 5 جون 2022سچ خبریں: لبنانی حزب اللہ تحریک نے آج اتوار کریشگیس فیلڈ میں
جون