?️
سچ خبریں: اردن کے وزیرخارجہ ایمن الصفدی نے یہ کہتے ہوئے کہ یہ سمجھنا ناممکن ہے کہ تل ابیب حماس کو تباہ کرنے کے اپنے مقصد کو کیسے حاصل کرسکتا ہے، زور دے کر کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی جنگ اپنے دفاع کے لیے نہیں بلکہ کھلی جارحیت ہے۔
الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق اردنی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ حماس ایک فکر اور سوچ ہے اور نظریات کو ہتھیاروں کے زور سے تباہ نہیں کیا جا سکتا۔
یہ بھی پڑھیں: حماس نے اسرائیل پر کیسے حملہ کیا؟ امریکی اخبار کا انکشاف
ایمن الصفدی نے اپنے بیان کو جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال میں ہماری ترجیح غزہ پر تجاوزات کو روکنا اور اس علاقے میں فوری امداد بھیجنا ہے۔
صفدی نے واضح کیا کہ کوئی بھی چیز غزہ کی جنگ کا جواز نہیں بنتی اور نہ ہی یہ جنگ اسرائیل کے لیے سلامتی لائے گی،غزہ میں اسرائیل کی جنگ اپنے دفاع کے لیے نہیں بلکہ کھلی جارحیت ہے۔
اردنی وزیر خارجہ نے تاکید کی کہ ہم یہ نہیں سمجھ سکتے کہ اسرائیل حماس کو تباہ کرنے کے اپنے ہدف کو کیسے حاصل کر سکتا ہے لیکن ہمیں یہ جان لینا چاہیے کہ حماس ایک نظریہ ہے اور نظریات کو ہتھیاروں کے زور سے تباہ نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ ہم کبھی بھی فلسطینیوں کو نقل مکانی اور بے گھر ہونے کی اجازت نہیں دیں گے اور ہم اس مسئلے کو روکنے کے لیے مصر کے ساتھ ہر ممکن کوشش کریں گے۔
مزید پڑھیں: کیا صیہونی فوج میں حماس کو شکست دے سکتی ہے؟ امریکہ کیا کہتا ہے؟
درایں اثنا سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ نے غزہ کی صورتحال کے بارے میں اپنے تبصرے کے دوران کہا کہ ہمیں جنگ بندی کے حصول، غزہ کی ناکہ بندی کو توڑنے، یرغمالیوں کی رہائی اور مسئلہ فلسطین کے جامع حل تک پہنچنے کے لیے کام کرنا چاہیے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ خطہ غزہ پر صیہونی حکومت کی جارحیت کے سنگین نتائج کا مشاہدہ کرے گا۔


مشہور خبریں۔
صیہونی اسلحہ ساز کمپنیوں کی امداد بند کی جائے:برطانوی عوام
?️ 16 اگست 2022سچ خبریں:فلسطینی کی حامی برطانوی سماجی تنظیموں نے اس ملک کی حکومت
اگست
این ایچ اے کی کوتاہی سے سڑکوں پر لوگ مر رہے ہیں: چیف جسٹس
?️ 9 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ این ایچ
جون
یمن کی جنگ اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے: انصاراللہ
?️ 29 دسمبر 2021سچ خبریں:یمنی عوامی تنظیم انصاراللہ کی سیاسی کونسل کے ایک رکن نے
دسمبر
اوباما نے غزہ جنگ کا ذمہ دار کسے کہا؟
?️ 5 نومبر 2023سچ خبریں: سابق امریکی صدر اوباما نے غزہ جنگ کے بارے میں
نومبر
کیا پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر سر اٹھانے لگی ہے؟
?️ 11 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح 4 فی صد
جولائی
حکومت اور پیپلز پارٹی کی مذاکرات
?️ 22 جون 2024سچ خبریں: پنجاب میں پاور شیئرنگ کے مسئلے پر حکومت اور پیپلز
جون
مسلم لیگ (ق) نے یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دینے سے انکار کر دیا
?️ 8 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ قائداعظم (پی ایم ایل کیو) نے چیئرمین
مارچ
غزہ کے ہسپتالوں کے بارے میں اسرائیل کا دعویٰ جھوٹا
?️ 4 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے غزہ کی پٹی کے اسپتالوں میں حماس
نومبر