?️
سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کی نسل کشی پر تنقید کرتے ہوئے اسپین کے وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ یہ ملک فلسطینی حکومت کو یورپی ممالک میں تسلیم کرانے کی کوشش کرے گا۔
آناتولی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کے قتل عام اور نسل کشی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اس ملک کی حکومت نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسپین میں ہزاروں لوگ فلسطین کی حامیت میں سڑکوں پر
سانچیز، جو پارلیمنٹ کے ووٹ سے ایک بار پھر اقتدار میں آئے ہیں ، اس بات پر زور دیا کہ نئی ہسپانوی حکومت قومی سطح پر اور یورپی ممالک کے درمیان فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی کوشش کرے گی۔
پیڈرو سانچیز گزشتہ ہفتے دوبارہ اسپین کے وزیر اعظم منتخب ہوئے اور انہوں نے اقتدار برقرار رکھا،51 سالہ سانچیز ہسپانوی پارلیمنٹ کے 179 ارکان کے ووٹوں سے اپنے ملک کے وزیراعظم کی حیثیت سے اقتدار میں رہنے میں کامیاب رہے۔
اقتدار میں رہنے کے لیے، سانچیز نے چھوٹی جماعتوں کے ساتھ ساتھ کاتالونیا کی دو علیحدگی پسند جماعتوں سے اتفاق کیا تھا کہ وہ انہیں وزیر اعظم کے طور پر ووٹ دیں۔
پیڈرو سانچیز، کاتالونیا کی دو علیحدگی پسند جماعتوں کی حمایت حاصل کرنے کے لیے، کاتالونیا کے علیحدگی پسندانہ عمل میں ان کے کردار کے لیے مطلوب سینکڑوں افراد کو معاف کرنے پر رضامند ہوئے ۔ ایسا فیصلہ جو یقیناً اس ملک میں بہت سے اعتراضات کا باعث بنا۔
مزید پڑھیں: نیتن یاہو کو سزا ملنی چاہیئے: اسپین
میڈرڈ میں سوشلسٹ زیر قیادت حکومت کا کاتالونیا کی علیحدگی پسند جماعت کے ساتھ معافی کے قانون کی منظوری کے بدلے اقتدار برقرار رکھنے کے معاہدے نے حالیہ دنوں میں اسپین میں حزب اختلاف کو ناراض کر دیا ہے، کیونکہ پولیس اور سکیورٹی فورسز نے مشتعل مظاہرین کے ساتھ پرتشدد سلوک کیا۔


مشہور خبریں۔
ایران کشیدگی؛ پاکستان، چین اور روس نے بڑا اقدام اٹھالیا
?️ 22 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ایران پر اسرائیل اور امریکی حملہ کے بعد
جون
فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جنگ میں شدت کی بنیادی وجہ؟
?️ 15 اکتوبر 2023سچ خبریں:مصر کے وزیر خارجہ سامح الشکری نے ہفتے کے روز کہا
اکتوبر
اسرائیل کی تباہی پہلے سے کہیں زیادہ قریب
?️ 16 مئی 2024سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی کمیٹیوں نے یوم نکبت کی 76ویں سالگرہ کے موقع
مئی
بلوچستان: نوشکی میں پولیس موبائل پر فائرنگ، 4 اہل کار جاں بحق
?️ 23 مارچ 2025نوشکی: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع نوشکی کے علاقے غریب آباد میں
مارچ
یوٹیوب پر اشتہارات کو بلاک کرکے ویڈیوز دیکھنا ناممکن
?️ 3 نومبر 2023سچ خبریں: مفت میں ویڈیوز تک رسائی دینے والی دنیا کی سب
نومبر
امریکہ کا لبنان کو دھوکہ
?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:لبنان کی وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ امریکیوں نے مصری
جولائی
صہیونیوں کی طرف سے 5000 افراد کے ساتھ مسجد اقصیٰ پر حملہ کرنے کی اپیل
?️ 7 مئی 2023سچ خبریں:شدت پسند صہیونی گروہ جنہیں الہیکل گروپوں کے نام سے جانا
مئی
سعودی عرب کے ساتھ امریکی ہتھیاروں کے معاہدے پر بین الاقوامی تنقید میں اضافہ
?️ 20 ستمبر 2021 (سچ خبریں)تازہ ترین رائے شماری کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے
ستمبر