سچ خبریں:ذرائع ابلاغ نے سعودی اور کویتی افواج کے ساتھ امریکہ کی حالیہ مشقوں کے بعد کویت میں امریکی فوجی واچ ٹاور کی چوری کی خبر دی ہے اور لکھا ہے کہ پولیس چوروں کی تلاش میں ہیں۔
ایک کویتی اخبار نے سعودی اور کویتی افواج کے ساتھ حالیہ مشقوں کے بعد اس ملک میں امریکی فوجی واچ ٹاور کی چوری کی خبر دی ہے، کویت کے کچھ سکیورٹی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ امریکی فوجی واچ ٹاور کو نامعلوم افراد نے چوری کر لیا ہے۔
کویتی اخبار الرائے نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ الجهراء پولیس اسٹیشن کے عہدہ دار الأدیرع میں امریکی فوجی واچ ٹاور چوری کرنے والے چوروں کی تلاش میں ہیں،ان ذرائع کے مطابق امریکی فوجی افسران کو امریکی فوجی دستوں کی جانب سے الأدیرع کے علاقے میں اپنے کیمپ سے 13 میٹر طویل واچ ٹاور کی چوری کے حوالے سے اطلاع موصول ہوئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ امریکی فوجی افسران نے منگل (کل) کیمپ کا دورہ کرتے ہوئے واچ ٹاور کی چوری کا نوٹس لیا، اور چوری کا اعلان کرنے کے بعد، سکیورٹی فورسز اور پولیس نے چوروں کی گرفتاری کے لیےتفتیش شروع کردی ، الرای اخبار نے یہ بھی لکھا ہے کہ گزشتہ جمعرات کو خلیج فارس کی 2021 کی مشق کے اختتام کے بعد، جو کویتی، سعودی اور امریکی افواج کی شرکت سے منعقد ہوئی تھی، بہت سے ساز و سامان اور گولہ بارود بشمول ایک واچ ٹاور کوچوری کیا کیا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق چور کیمپ میں سی سی ٹی وی کیمروں کی کمی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے واچ ٹاور چوری کرنے میں کامیاب ہو گئے۔
مشہور خبریں۔
امریکی فوجی اگلے چند دنوں میں عراق سے نکل جائیں گے
دسمبر
انصار اللہ کی جانب سے بائیڈن کے ریاض اور تل ابیب کے دورے کی مذمت
جولائی
وزیراعظم کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد جمع
مارچ
دنیا امریکہ سے نفرت کرتی ہے: ترک وزیر داخلہ
اپریل
اسرائیلی حکومت کیا کرنا چاہتی ہے؟
اگست
ٹورنٹو، کینیڈا کے میئر کا اخلاقی اسکینڈل کی وجہ سے استعفیٰ
فروری
سلمان رشدی پر حملہ کرنے والے کے بارے میں
اگست
مہنگائی کورونا کے دوران لاک ڈاون کی وجہ سے بڑھی: وزیر اعظم
نومبر