?️
سچ خبریں:کولمبیا کے صدر کا کہنا ہے کہ وینزویلا کی سرحد کے قریب انہیں اور سینئر عہدیداروں کو لے جانے والے ایک ہیلی کاپٹر کو متعدد گولیوں کے ذریعہ نشانہ بنایا گیا۔
روئٹرز خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کولمبیا کے صدر ایوان دوکا نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں دعوی کیا گیا ہے کہ جمعہ کے روز وینزویلا کی سرحد کے قریب انھیں اور کچھ دیگر اعلی عہدیداروں کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کی گئی، کولمبیا کے صدر نے اعلان کیا کہ ایک ہیلی کاپٹر کے ذیعہ وہ ،وزیر دفاع ،وزیر داخلہ اور گورنو نورٹے ڈی سنٹینڈر کیٹاتومبو سرحدی علاقے سے کوکوٹا شہر جارہے تھے جب بندوق برداروں نےا ن کے ہیلی کاپٹر پر متعدد گولیاں ماریں۔
ایوان دوکا نے کہا کہ واضح ہے کہ یہ بزدلانہ حملہ تھا جس کے نتیجہ میں گولیوں کے سوراخ صدارتی ہیلی کاپٹرپر دیکھے جاسکتے ہیں، کولمبیا کے صدارتی ترجمان نے بتایا کہ فائرنگ سے کوئی شخص زخمی نہیں ہوا ہے ، لیکن صدر نے مجرموں کے بارے میں پتا کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
روئٹرز کے مطابق وینزویلا کےساتھ ملحقہ کولمبیا کی سرحد پر واقع کیٹاتمبو وسیع پیمانے پر عدم تحفظ کی تاریخ کا حامل ہے اور طویل عرصے سے باغی گروپوں اور حکومت کے مابین جھڑپوں کا مرکز رہا ہے جس کا سلسلہ آج تک جاری ہے۔


مشہور خبریں۔
عدالت نے ٹرمپ کو پورٹ لینڈ میں فوج بھیجنے کے لیے آزاد چھوڑ دیا
?️ 21 اکتوبر 2025سچ خبریں: امریکہ کی ایک اپیل کورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ
اکتوبر
شام کی حسکہ جیل پرحملے میں 350 داعشی ہلاک
?️ 4 فروری 2022سچ خبریں: عراقی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ نے داعش کی شامی جیل حسکہ
فروری
غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کی بندش کا آخری دن، رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کا امکان
?️ 30 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) غیر رجسٹرڈ ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی
نومبر
غزہ کے شمال میں صہیونیوں کا نیا جرم
?️ 24 اکتوبر 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے شمال میں اسپتال اور صحت کے
اکتوبر
سعودی حکومت کا غیرملکی عازمین عمرہ کے لیے اہم اعلان
?️ 12 جولائی 2023سچ خبریں: سعودی عرب 1445 ہجری سے ایک کروڑ غیر ملکی عازمین
جولائی
غزہ میں اسرائیلی قیدی کیسے رہے؟؛ صہیونی میڈیا کی زبانی
?️ 28 نومبر 2023سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے پیر کے روز اطلاع دی ہے کہ
نومبر
عمر ایوب کیوں مستعفی ہوئے؟ رؤف حسن کا بیان
?️ 29 جون 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما رؤف حسن
جون
عالمی اداروں کو بھارت میں مسلمانوں پر ہورے ظلم کے خلاف بولنا ہوگا
?️ 11 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مودی
جنوری