?️
سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین امریکہ کی تیل و گیس پائپ لائنوں اور ریل سسٹم سمیت اہم انفراسٹرکچر کو ہیک کرنے اور اسے ناکارہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
امریکی حکام کی جانب سے ایک چینی ہیکر گروپ پر امریکی بنیادی ڈھانچے کی جاسوسی کا الزام لگانے کے بعد، امریکی محکمہ خارجہ نے متنبہ کیا کہ چین اس ملک کی تیل اور گیس پائپ لائنوں کے ساتھ ساتھ ریل کے نظام سمیت اس طرح کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف سائبر حملے شروع کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
یاد رہے کہ اس ہفتے کے شروع میں کئی ممالک نے دعویٰ کیا کہ چین نے امریکہ میں فوجی اور حکومتی اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے سائبر جاسوسی مہم شروع کی ہے۔
واضح رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکی انٹیلی جنس کمیونٹی کا اندازہ ہے کہ چین تقریباً یقینی طور پر سائبر حملے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جو امریکہ کے اندر اہم بنیادی ڈھانچے کی خدمات کو متاثر کر سکتا ہے،اس میں تیل کی پائپ لائنوں اور گیس اور ریل کے نظام میں خلل ڈالنا شامل ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت اور اس سے وابستہ چینلز کے لیے چوکنا رہنا بہت ضروری ہے۔
واضح رہے کہ جاسوسی گروپ، جسے مائیکروسافٹ نے وولٹ ٹائفونکا نام دیا ہے، پر بدھ کے روز امریکہ، آسٹریلیا، کینیڈا، نیوزی لینڈ اور برطانیہ کی سائبر سکیورٹی اور انٹیلی جنس ایجنسیوں جنہیں فائیو آئیز کے نام سے جانا جاتا ہے، نے الزام لگایا تھا اس گروپ نے اہم امریکی بنیادی ڈھانچے کی جاسوسی کی ہے۔
مشہور خبریں۔
اسرائیل ٹرمپ کے ایران کے ساتھ کمزور جوہری معاہدے پر پریشان:یروشلم پوسٹ
?️ 11 اپریل 2025سچ خبریں:صیہونی اخبار نے اسرائیلی حکام کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے
اپریل
شام کے بارے میں وائٹ ہاؤس کی اپنے مؤقف سے پسپائی
?️ 30 ستمبر 2021سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کی ترجمان جنہوں نے منگل کے روز ایک نیوز
ستمبر
بشار اسد نے جنگ جیت لی: سابق امریکی سفیر
?️ 13 نومبر 2021سچ خبریں: شام میں امریکہ کے سابق سفیر رابرٹ فورڈ نے شام
نومبر
ہم ڈوبتی کشتی پر سوار ہیں:صیہونی عہدہ دار
?️ 12 جنوری 2022سچ خبریں:صیہونی اساتذہ یونین کے سربراہ کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت
جنوری
اسٹیک ہولڈرز کو بٹھا کر اختلافات کا حل نکالنے کی کوشش کر رہا ہوں، صدر مملکت
?️ 13 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ
نومبر
فرنٹیئر کانسٹیبلری ملک گیر وفاقی فورس میں تبدیل، صدارتی آرڈیننس جاری
?️ 14 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے اتوار کو
جولائی
الیکشن کمیشن فوری طور پر انتخابی نشان کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کرے، پی ٹی آئی
?️ 21 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن
اکتوبر
پاکستان نےبھارتی وزیر کا اشتعال انگیز بیان مسترد کردیا
?️ 2 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)پاکستان نے آزاد جموں و کشمیر پر بھارتی وزیر
فروری