?️
چین کے بڑھتے دباؤ کے درمیان تائیوان کا دفاعی بجٹ ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
تائیوانی کابینہ نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ سال کے لیے جزیرے کا دفاعی بجٹ نمایاں حد تک بڑھا کر 31.27 ارب ڈالر کر دیا جائے گا، جو ملک کی مجموعی قومی پیداوار (GDP) کا تقریباً 3.3 فیصد بنتا ہے۔ یہ 2009 کے بعد پہلا موقع ہے کہ تائیوان کا دفاعی بجٹ تین فیصد سے تجاوز کرے گا۔
یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب چین نے گزشتہ پانچ برسوں میں تائیوان پر سیاسی و فوجی دباؤ بڑھا دیا ہے تاکہ جزیرے کو سرزمینِ مادری کے ساتھ دوبارہ ملا لیا جائے۔ بیجنگ تائیوان کو اپنا علاقہ قرار دیتا ہے اور الحاق کے لیے فوجی طاقت کے استعمال کے امکان کو مسترد نہیں کرتا۔
تائیوان، جو چین کے دعوے کو تسلیم نہیں کرتا، واشنگٹن کے دباؤ کا بھی سامنا کر رہا ہے تاکہ وہ اپنی دفاعی اخراجات میں اضافہ کرے۔ امریکی دباؤ صرف تائیوان تک محدود نہیں بلکہ یورپی اتحادیوں پر بھی یہی مطالبہ ڈالا جا رہا ہے۔
تائیوانی صدر لای چینگتے نے اس ماہ اعلان کیا کہ جزیرہ اپنے دفاعی اخراجات کو مجموعی قومی پیداوار کے تین فیصد سے اوپر لے جائے گا۔
چینی فضائیہ کے جنگی طیارے تقریباً روزانہ تائیوان کے فضائی حدود کے قریب پرواز کرتے ہیں جبکہ چین وقتاً فوقتاً جزیرے کے اردگرد بحری و فضائی مشقیں بھی کرتا ہے۔ تازہ ترین بڑی مشق رواں سال اپریل میں ہوئی تھی۔
چین نے بھی رواں سال اپنے دفاعی بجٹ میں 7.2 فیصد اضافہ کیا ہے جس کے بعد یہ بجٹ 248.17 ارب ڈالر تک جا پہنچا ہے۔ یہ اضافہ بیجنگ کی متوقع پانچ فیصد اقتصادی ترقی کے ہدف سے بھی زیادہ ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
سلامتی کونسل عالمی ادارہ ہے یا امریکی؟ ثبوت
?️ 11 جنوری 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ کی پٹی میں
جنوری
مشرق وسطی میں اپنی موجودگی کم کرنے کے لئے نئی امریکی پالیسی
?️ 20 جولائی 2021سچ خبریں:حالیہ ہفتوں میں افغانستان سمیت خطے کے ممالک میں پیش آنے
جولائی
پنجاب حکوت میں تبدیلی سے پورے ملک پر گرفت کمزور ہوسکتی ہے
?️ 29 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے
مارچ
عراقی وزیراعظم کا دورۂ شام،اغراض و مقاصد؟
?️ 17 جولائی 2023سچ خبریں: عراقی وزیراعظم محمد شیاع السوڈانی کے سیاسی مشیر نے ان
جولائی
امریکی پولیس نے ایک اور بے گناہ شہری کو گھٹنوں کے نیچے دبا کر ہلاک کردیا
?️ 30 اپریل 2021کیلی فورنیا (سچ خبریں) امریکا کی ریاست کیلی فورنیا میں پولیس افسروں
اپریل
صیہونی آبادکار شمالی بستیوں میں واپس کیوں نہیں آ رہے ہیں؟
?️ 23 دسمبر 2024سچ خبریں:تل ابیب کی جانب سے مختلف مراعات فراہم کرنے کے باوجود،
دسمبر
هیثم بن طارق کے دورہ سعودی عرب کے معاشی اور غیر معاشی اہداف
?️ 18 جولائی 2021سچ خبریں:عمان کے سلطان اپنے ملک کے معاشی مسائل کے حل کے
جولائی
خطے کے مستقبل کے لیے نیتن یاہو کے منصوبے ایک سراب کی مانند
?️ 15 فروری 2025سچ خبریں: سعودی عرب کی سرزمین پر فلسطینی ریاست کے قیام کے
فروری