?️
چین خطے میں تمام تنازعات کے پُرامن حل کا خواہاں ہے
چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ بیجنگ خطے میں تمام تنازعات کے پُرامن حل کا خواہاں ہے اور پاکستان کے ساتھ انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں تعاون کو مزید مستحکم بنایا جائے گا۔
انہوں نے جمعرات کو اسلام آباد میں اپنے پاکستانی ہم منصب سینیٹر محمد اسحاق ڈار کے ساتھ چھٹے دور کے تزویراتی مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات فولادی نوعیت کے ہیں جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوتے جا رہے ہیں۔
وانگ یی نے کہا کہ چین بین الاقوامی اصولوں کی روشنی میں خطے کے تمام تنازعات کو پُرامن طریقے سے حل کرنے پر یقین رکھتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین کثیر الجہتی تعاون، ترقی پذیر ممالک کے ساتھ روابط اور عالمی سطح پر باہمی شراکت داری کے فروغ کا حامی ہے۔
چینی وزیر خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انسدادِ دہشت گردی کے میدان میں دونوں ممالک کی ہم آہنگی اور تعاون کو مزید بڑھایا جائے گا۔
اس موقع پر پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چین کے ساتھ تزویراتی تعلقات کو انتہائی اہم قرار دیا اور کہا کہ پاک-چین اقتصادی راہداری (CPEC) کے دوسرے مرحلے کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اگلے ماہ چین میں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے اور اس موقع پر چین کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے مذاکرات کے دوران دو طرفہ تعلقات، اقتصادی و تجارتی تعاون، سی پیک کے دوسرے مرحلے اور علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
مذاکرات کے اختتام پر پاکستان اور چین نے اپنے تعلقات کو ہر شعبے میں مزید فروغ دینے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔


مشہور خبریں۔
چیئرمین سینیٹ کا جنوبی کوریا کے سفیر سے ملاقات میں باہمی تعلقات پر زور
?️ 2 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے جنوبی کوریا کے
جولائی
سعودی اتحاد کی 24 گھنٹوں میں جنگ بندی کی 95 خلاف ورزیاں
?️ 16 اپریل 2022سچ خبریں:یمن کے عسکری ذرائع نے 24 گھنٹوں کے دوران یمن پر
اپریل
کارابخ میں "عظیم واپسی”؛ فتح کو مستحکم کرنے کے لیے آذربائیجان کا میگا پروجیکٹ
?️ 16 نومبر 2025سچ خبریں: کاراباخ پر اپنی خودمختاری کو مستحکم کرنے کے بعد، جمہوریہ
نومبر
اگر امریکہ وینزویلا پر حملہ کرتا ہے تو وہ کن مقامات کو نشانہ بنائے گا؟
?️ 12 نومبر 2025سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ اخبار نے ایک رپورٹ میں وینزویلا پر امریکی
نومبر
پاکستان ایئر فورس کو خراج تحسین: یومِ دفاع و شہدا بھرپور جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے
?️ 7 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) 1965کی پاک بھارت جنگ میں پاک فضائیہ کے
ستمبر
عراق کے خلاف اسرائیلی دھمکیوں پر عرب پارلیمنٹ کا ردعمل
?️ 21 نومبر 2024سچ خبریں:عرب پارلیمنٹ نے اسرائیل کی جانب سے عراق پر حملے کی
نومبر
مولانا فضل الرحمٰن انتخابات کی اپنی ترجیحی تاریخ پر شہباز شریف کی حمایت کے خواہاں
?️ 12 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل
اکتوبر
انتخابی عمل کا بائیکاٹ اپوزیشن کا سیاسی فیصلہ ہے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی
?️ 9 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا
ستمبر