سوات واقعے پر گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کا وزیراعلی سے استعفے کا مطالبہ

فیصل کریم کنڈی

?️

پشاور (سچ خبریں) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے کا ذمے دار وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈا پور کو قرار دیتے ہوئے ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں گورنر خیبر پختون خوا نے کہا ہے کہ واقعے کی وزیراعلی پر براہِ راست ذمے داری ہے، ایمرجنسی میں کوئی ایکشن نہیں لیا، وزیرِ اعلیٰ کو اس نااہلی پر مستعفی ہونا چاہیے۔ گورنر خیبر پختون خوا نے کہا ہے کہ دریائے سوات کے واقعے پر دل خون کے آنسو روتا ہے، سانحۂ سوات پر صوبائی حکومت کی بے حسی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، جانی نقصان پر صرف اسسٹنٹ کمشنر اور ریسکیو اہلکاروں کو نشانہ بنانا زیادتی ہے۔

ذرائع کے مطابق فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ محکمۂ سیاحت سوات واقعے کا ذمے دار ہے جس کا اختیار وزیرِ اعلیٰ کے پاس ہے، دریائے سوات میں چارپائیاں بچھانے والا ہوٹل، انتظامیہ کا محکمۂ سیاحت ذمے دار ہے۔

گورنر کے پی نے کہا ہے کہ ان کی حکومت میں دریائے سوات میں انسان تڑپتے اور بہتے رہے، صوبائی حکومت نے جنوبی اضلاع دہشت گردوں کے حوالے کر دیے ہیں، صوبے میں کرپشن کے ریکارڈ قائم کیے جا رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان معاہدے کی تحریر

?️ 18 جون 2026سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے اعلان کیا ہے کہ ایران

برلن میں میناب کے پرائمری اسکول کے شہداء کی یادگاری نمائش کا انعقاد

?️ 18 اپریل 2026 سچ خبریں: میناب کے شجرہ طیبہ پرائمری اسکول کے شہداء کی

اسرائیل کو نکالنے اور قیدیوں کو رہا کرنے میں ہمارے پاس کوئی سرخ لکیر نہیں: حماس

?️ 22 اگست 2022سچ خبریں:    فلسطینی تحریک حماس کے دفتر اسیران و شہداء کے

جس کا کام ہے اس کو کرنے دیا جائے، عدلیہ، انتظامیہ کے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتی، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

?️ 22 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سابق

درخواست میں لکھا ہے 9 مئی کو درجنوں لوگ مارے گئے، کسی کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ نہیں لگایا، آئینی بینچ

?️ 28 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سانحہ 9

کیا روس ترکی سے ایس-400 سسٹم واپس لے گا؟

?️ 14 ستمبر 2025سچ خبریں: یوکرین کی ایک فوجی اشاعت نے دعویٰ کیا ہے کہ

تل ابیب ایک نئی جنگ شروع کرنا چاہتا ہے: سابق امریکی اہلکار

?️ 23 اگست 2025سچ خبریں: امریکہ کے سابق ڈپٹی نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر نے زور دے کر

یمن میں واشنگٹن،ریاض اور تل ابیب کے لیے بدترین صورتحال

?️ 10 نومبر 2021سچ خبریں : ماہرین کا خیال ہے کہ زیادہ تر مغربی اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے