?️
سچ خبریں:یمنی میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی عرب الحدیدہ صوبے میں جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری رکھے ہوئے ہے۔
المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق تازہ ترین اطلاعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی جارح اتحاد یمن کے الحدیدہ صوبے میں جنگ بندی کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزی جاری رکھے ہوئے ہے،رپورٹ کے مطابق المسیرہ کا کہنا ہے کہ یمن میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے الحدیدہ صوبے میں جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری رکھی ہے اور اس نے جنگ بندی کی ذرا سی بھی پاسداری نہیں کی۔
واضح رہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سعودیوں نے الحدیدہ جنگ بندی کی 189 مرتبہ خلاف ورزی کی ہے،چینل نے کہا کہ سعودی عرب نہ صرف الحدیدہ صوبے کو بڑے پیمانے پر فضائی حملوں سے نشانہ بنا رہا ہے بلکہ اس کے جاسوس طیارے بھی اس صوبے پر مسلسل پرواز کر رہے ہیں۔
الحدیدہ صوبے کے علاوہ سعودیوں نے دوسرے صوبوں میں بھی اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہیں اور تازہ ترین صورت حال میں انہوں نے سب سے بھاری فضائی حملوں میں بار بار صعدہ اور مأرب صوبوں کو نشانہ بنایا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اسٹاک ہوم معاہدے کے فریم ورک میں الحدیدہ جنگ بندی کے قیام کے بعد سے سعودی عرب نے اس جنگ بندی پر عمل نہیں کیا، ریاض کی جانب سے الحدیدہ جنگ بندی کی عدم تعمیل پر وسیع پیمانے پر یمنی مظاہروں کے باوجود اقوام متحدہ نے سعودی جارحیت کو روکنے کے لیے ابھی تک کوئی اقدام نہیں کیا اس لیے کہ انھیں اپنی تنخواہ کی فکر ہے نہ کہ مظلوموں کی مدد کرنے کی۔
مشہور خبریں۔
رانا ثناءاللہ کا 9 مئی واقعات میں پی ٹی آئی پر بہت بڑا الزام
?️ 7 جولائی 2024سچ خبریں: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور، رانا ثناءاللہ نے انکشاف
جولائی
اسرائیل ابوظہبی کو آئرن ڈوم فروخت کرنے کے لیے تیار
?️ 5 فروری 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ متحدہ عرب امارات میں
فروری
روسی فوجی سازوسامان مصنوعی ذہانت سے لیس
?️ 18 اگست 2022سچ خبریں: روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ
اگست
امریکہ چین کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے میں ایماندار نہیں: چینی میڈیا
?️ 6 فروری 2023سچ خبریں:انتھونی بلنکن نے جمعے کے روز اپنا چین کا دورہ ملتوی
فروری
عالمی ادارے نے بھارت کو غیر جمہوری ملک قرار دے دیا
?️ 12 مارچ 2021سویڈن (سچ خبریں) جب سے بھارت میں ہندو انتہاپسند جماعت بی جے
مارچ
شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان کشیدگی
?️ 6 جنوری 2023سچ خبریں: شمالی کوریا کے مسلسل میزائل تجربات کے ایک
جنوری
کیا ملک میں دہشتگردی کے خطرات بڑھ رہے ہیں؟ اقوام متحدہ کی رپورٹ
?️ 1 اگست 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ نے دہشتگردی پر نئی رپورٹ جاری کی ہے
اگست
منظم شیطانی مافیا(10) مشرق وسطیٰ سے برصغیر تک فساد کا مرکز
?️ 22 فروری 2023سچ خبریں:ریاض کی جانب سے مختلف ممالک کے سیاسی میدان میں فساد
فروری