?️
سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نے اعلان کیا کہ وہ روس کو دہشت گردی کی حمایت کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل کرنے کی حمایت کرتی ہیں۔
مغربی حکام یوکرین کے تنازعے کے بہانے امریکہ کی قیادت میں روس کے خلاف دہشت گردی کی حمایت کا الزام لگاتے رہے،امریکی میڈیا نے ہفتے کی شام کو خبر دی ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر "نینسی پیلوسی” روس کو دہشت گردی کی حمایت کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل کرنے کی حمایت کرتی ہیں۔
یاد رہے کہ یوکرین میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے امریکی حکام اس بات پر بحث کر رہے ہیں کہ آیا روس کو دہشت گردی کا سرپرست قرار دیا جائے یا نہیں، تاہم ابھی تک اس سلسلہ میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا، واضح رہے کہ پیلوسی نے اس سے قبل روسی صدر ولادیمیر پیوتن کو ’بزدل‘ کہا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ ماسکو دنیا میں دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والا ملک ہے۔
دریں اثناء امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے جمعے کی شام ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ امریکہ روس کو اکسانا نہیں چاہتا، ادھر روس امریکہ سمیت متعدد مغربی ممالک پر الزام عائد کر رہا ہے کہ وہ یوکرین میں مداخلت کر رہے ہیں جس کی وجہ سے یہ جنگ طویل ہوتی جارہی ہے۔
مشہور خبریں۔
غزہ کے حالات ناگفتہ بہ
?️ 6 نومبر 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت داخلہ کے ترجمان ایاد البزم
نومبر
جنرل سلیمانی کے قتل پر روسی صدر کی تنقید
?️ 29 اکتوبر 2022سچ خبریں:روس کے صدر نے ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی
اکتوبر
کفایت شعاری پالیسی پر عملدرآمد کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی
?️ 27 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے چند روز قبل اعلان
فروری
48 ممالک غذائی بحران کے خطرے سے دوچار ہیں:آئی ایم ایف
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر نے خبردار کیا ہے
اکتوبر
لاہور میں اومیکرون کیسز کی تعدادمیں اضافہ
?️ 4 جنوری 2022لاہور(سچ خبریں) عالمی وباء کورونا وائرس دنیا بھر میں تیزی سے پھیل
جنوری
وزیراعظم کے دورۂ سکھر کے دوران سیکڑوں افراد کے خلاف ‘دہشت گردی’ کے مقدمات درج
?️ 28 اگست 2022سکھر: (سچ خبریں) سکھر پولیس نے 100 سے زائد نامعلوم افراد کے
اگست
5 اگست کا احتجاج آغاز سے قبل ہی فلاپ ہوگیا۔ عظمی بخاری
?️ 30 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے
جولائی
جن ممالک کو بوجھ سمجھ کر کاندھے سے اتارا، آج نہیں دیکھ کر شرمسار ہوتے ہیں، وزیراعظم
?️ 24 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جن ممالک
اپریل