پورا متحدہ عرب امارات ہماری زد میں ہے:یمنی وزیر اطلاعات

امارات

🗓️

سچ خبریں:یمن کی قومی سالویشن حکومت کے وزیر اطلاعات ضعیف اللہ شامی نے متحدہ عرب امارات کی حدود میں یمنی مسلح افواج کے نئے آپریشن کو ایک جائز اور قانونی اقدام قرار دیا۔
یمن کی قومی سالویشن حکومت کے وزیر اطلاعات ضعیف اللہ شامی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس ملک کی مسلح افواج کا متحدہ عرب امارات پر حملہ قانونی اور جائز ردعمل کا حصہ تھا اور یہ یمنی عوام کے خلاف متحدہ عرب امارات کے جاری حملوں اور فوجی کارروائیوں کے جواب میں کیا گیا ۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ متحدہ عرب امارات پر یہ حملے اس لیے کییے گئے ہیں کیونکہ اس نے پہلے باضابطہ طور پر یمن سے انخلاء کا اعلان کیا تھا ، تاہم بعد میں اس نے نہ صرف اپنی افواج کو واپس نہیں بلایا بلکہ فضائی حملے بھی تیز کر دیے ہیں نیز یمن اور اس کے عوام کے خلاف اپنی سازشوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

شامی نے مزید کہا کہ یہ مبارک آپریشن ان لوگوں کے خلاف ایک جائز کارروائی کا حصہ ہے جو یمنی عوام کو فضائی اور زمینی حملوں سے نشانہ بناتے ہیں نیز یمنی علاقوں پر قبضہ کیا ہوا ہے،انھوں نے کہا کہ یو اے ای کے لیے اس آپریشن کا سب سے اہم پیغام یہ ہے کہ اسے یہ سمجھنا چاہیے کہ وہ یمن میں حملے اور قتل و غارت کررہا ہے جبکہ اس ملک کی ہر چیز ہماری دسترس میں ہے نیز اب مساوات بدل چکی ہیں۔

مشہور خبریں۔

صیہونی فوج کی نتساریم محور سے پسپائی کا آغاز

🗓️ 27 جنوری 2025سچ خبریں:غزہ کی پٹی میں نتساریم محور سے صہیونی فوج کی پسپائی

اب فیصلہ روس کے ہاتھ میں ہے؛ٹرمپ کا یوکرین جنگ پر تبصرہ  

🗓️ 13 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یوکرین جنگ

کیا تیونسی عوام صیہونی مخالف ہیں؟

🗓️ 15 اگست 2023سچ خبریں: تیونس کی تجارتی تنظیموں کے ترجمان نے صیہونی دشمن کے

مسلم لیگ(ن) انتخابات سے راہ فرار کے تاثر کو زائل کرنے کیلئے کوشاں

🗓️ 1 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے’ہر قیمت پر’ پنجاب اسمبلی

غزہ پر قبضہ کرنے کا ٹرمپ کا خیالی منصوبہ بے نقاب

🗓️ 6 فروری 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن

کیا الجزیرہ پر پابندی لگانے سے صیہونی جرائم چھپ جائیں گے؟

🗓️ 6 مئی 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے نیتن

وزیر خارجہ کا اوآئی سی کےسیکرٹری جنرل سے افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال

🗓️ 21 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے او آئی

امریکہ اور سعودی عرب انتخابات میں اندرونی فتنہ انگیزی کے خواہاں

🗓️ 17 اپریل 2022سچ خبریں:  حزب اللہ کی مرکزی کونسل کے رکن نبیل ذوق نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے