?️
سچ خبریں:ایران کے صدر نے ایٹمی ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کو ایران کا مسلم حق قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی ایٹمی ترقی اور پیشرفت کے لیے کسی دوسرے ملک کی رائے اور مرضی کے متحاج نہیں ہیں۔
ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے ایٹمی ٹیکنالوجی کے قومی دن کے موقع پر ایٹمی ٹیکنالوجی کے محکمہ کی جانب سے منعقد کی جانے والی ایک نمائش کے معائنے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی شعبے میں ایرانی نوجوانوں اور سائنسدانوں نے جو کارنامے انجام دیئے ہیں وہ قابل فخر ہیں۔
صدر ایران نے ایٹمی شعبے میں ملک کی ترقی و پیشرفت کو نوجوان نسل اور سائنسدانوں کی خود اعتمادی اور اندرونی توانائیوں پر بھروسے کا نتیجہ قرار دیا،سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ جس جذبے اور لگن سے ایٹمی شعبے نے ترقی کی ہے ایسا دوسری صنعتوں میں بھی دکھائی دینا چاہیے۔
انہوں نے ایٹمی ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کو ایران کا مسلم حق قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل اور ملکی سائنسدانوں پر اعتماد اور جہادی بنیادوں پر کام کا ماڈل ہمیشہ کامیاب رہا ہے نیز دیگر شعبوں کو اس جانب قدم بڑھانا چاہیے۔
ابراہیم رئیسی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ایران اپنی ایٹمی ترقی اور پیشرفت کے لیے کسی دوسرے ملک کی رائے اور مرضی کا متحاج نہیں،انہوں نے کہا کہ ایٹمی ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کے حوالے سے ہمارے سائنسدانوں کی تحقیقی اور ترقیاتی سرگرمیوں کی رفتار اچھی ہے اور ہماری حکومت اس کی حمایت کرتی ہے۔
اس موقع پر ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ محمد اسلامی اور سائنس و ٹیکنالوجی کے امور میں صدر کے معاون خصوصی سورنا ستاری نے ایٹمی سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں ملک کی ترقی کے مختلف معاملات سے صدر کو آگاہ کیا۔
مشہور خبریں۔
غزہ جنگ بندی کی وجوہات
?️ 10 اگست 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے صیہونی حکومت کے گیس پلیٹ فارمز پر
اگست
اسرائیل عملی طور پر جنگ ہار چکا ہے
?️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں:برطانوی اخبار مڈل ایسٹ مانیٹر نے جمعرات کے روز ایک رپورٹ
دسمبر
شامی فضائی حدود کی مسلسل خلاف ورزی کی وجوہات
?️ 13 ستمبر 2023سچ خبریں:شام میں متحارب فریقوں کے مصالحتی مرکز کے روسی مرکز نے
ستمبر
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار
?️ 4 جولائی 2023گلگت بلتستان: (سچ خبریں) گلگت بلتستان کی چیف کورٹ نے وزیر اعلیٰ
جولائی
حماس کی نیتن یاہو کی ملاقاتوں تک رسائی
?️ 11 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 13 نے آج رات بنیامین نیتن
نومبر
عمران خان پانچ سال پورے کریں گے: شیخ رشید
?️ 18 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہےکہ وزیراعظم
جون
امریکی صحافی نے کن امریکی سینیٹرز کو پاگل کہا؟ اور کیوں؟
?️ 29 جنوری 2024سچ خبریں: امریکی صحافی ٹکر کارلسن نے ایران پر حملہ کرنے کے
جنوری
یورپیوں کی روس مخالف پابندیاں انہیں کے گلے پڑ گئیں:ہنگری
?️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں:ہنگری کی صدر نے اعلان کیا کہ یورپی ممالک کی طرف
ستمبر