?️
سچ خبریں:ٹویٹر کے ایک سابق ایگزیکٹیو کو سعودی عرب کے لیے جاسوسی کا قصوروار پایا گیا۔
ٹوئٹر کے سابق مینیجرز میں سے ایک احمد ابو آمو کو سان فرانسسکو کی وفاقی عدالت میں سعودی عرب کے لیے جاسوسی کا مجرم قرار دیا گیا، ابو آمو ایک امریکی-لبنانی شہری ہیں جنہوں نے پہلے ٹوئٹر پر مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں صحافیوں اور مشہور شخصیات کے ساتھ سرحد پار مواصلات کے ڈائریکٹر کے طور پر کام کیا۔
واضح رہے کہ ابو آمو کو سعودی عرب کے ایجنٹ کے طور پر کام کرنے اور سعودی شاہی خاندان سے منسلک ایک عہدہ دار سے ملنے والی رقم چھپانے کی کوشش سمیت چھ الزامات کا مجرم پایا گیا ،مقدمے کے پراسیکیوٹر نے کہا کہ بادر العساکر جو سعودی عرب کے بادشاہ محمد بن سلمان کے قریبی مشیر ہیں، نے ابوعمو کو ان کی معلومات کا استعمال کرتے ہوئے ٹویٹر اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کرنے اور سعودی حکومت کے مخالفین کے بارے میں ذاتی معلومات حاصل کرنے کے لیے رکھا،سعودی حکومت کے ان نمایاں مخالفین میں سے ایک مجتہد نامی شخص ہے جس کے ٹوئٹر پر لاکھوں فالوورز ہیں۔
پراسیکیوٹر نے یہ بھی کہا کہ ابو آمو کو کم از کم 300000 ڈالر نقد اور 20000 ڈالر کی ایک لگژری گھڑی العساکر سے ملی اور انہوں نے یہ رقم لبنان میں اپنے ایک رشتہ دار کے اکاؤنٹ میں جمع کرائی اور اس اکاؤنٹ کو امریکہ میں اپنے اکاؤنٹ سے جوڑ دیا، ابو آمو کو انٹرنیٹ فراڈ، منی لانڈرنگ اور سازش کا بھی قصوروار پایا گیا۔
مشہور خبریں۔
ہم بے طرف ہیں: مودی
?️ 21 جون 2023سچ خبریں:منگل کو، اپنے دورہ واشنگٹن کے موقع پر، بھارتی وزیر اعظم
جون
سعودی حکام کی ملکی اور غیر ملکی مخالفین کے خلاف کاروائیاں
?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:سعودی عرب کی تحریک آزادی کی قیادت کے ایک رکن نے
جنوری
آڈیو لیکس انکوائری کمیشن کا اپنی کارروائی پبلک کرنے کا اعلان
?️ 23 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) عدلیہ اور ججز سے متعلق آڈیو لیکس کی تحقیقات
مئی
غزہ پر موت کا سایہ
?️ 16 اکتوبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل مارٹن گریفتھس نے خبردار کیا ہے
اکتوبر
یورپ کو برآمدات 13 فیصد اضافے سے 1.3 ارب ڈالر تک جاپہنچیں
?️ 14 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) مالی سال 2026 کی پہلے دو ماہ میں
ستمبر
غزہ جنگ اور مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے استعمال کے سائے میں اسرائیل کا ٹیکنالوجی کا شعبہ بحران میں
?️ 22 ستمبر 2025سچ خبریں: صہیونی اخبار یروشلم پوسٹ نے غزہ جنگ کے بعد حکومت
ستمبر
پچھلے سال پاکستان کے لئے سب سے خطرناک ملک کون سا رہا؟
?️ 1 جنوری 2024سچ خبریں:پاکستانی میڈیا نے ملکی سیکورٹی فورسز کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ
جنوری
پوری قوم نے متحد ہوکر دشمن کا مقابلہ کیا، میڈیا کا کردار ذمہ دارانہ تھا۔ آرمی چیف
?️ 16 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا
مئی