?️
سچ خبریں: ایرانی ڈرونز اور میزائلوں کی روک تھام کے دوران اردن کی حالیہ کاروائی نے سوشل میڈیا میں عرب صارفین کے درمیان منفی ردعمل کی لہر دوڑائی ہے۔
اس حقیقت کے باوجود کہ اردن کا ملک جغرافیائی طور پر مظلوم فلسطینی قوم کی حمایت اور صیہونی دشمن کے خلاف لڑنے کے لیے بہترین پوزیشن میں ہے لیکن اس ملک کے حکام بالخصوص اس کے بادشاہ نے ہمیشہ یہ ثابت کیا ہے کہ وہ تل ابیب کی حمایت کی پالیسی اپنائے ہوئے ہیں، یہ مسئلہ صیہونی حکومت کے خلاف ایران کے جوابی حملے کے دوران پوری طرح سے بے نقاب کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: نیویارک میں متحدہ عرب امارات ، بحرین اور مراکش کی فلسطین کے ساتھ غداری کی سالگرہ پر جشن
اس سے قبل اردنی حکام نے صیہونی حکومت کی طرف سے مقبوضہ علاقوں تک ضروری سامان کی ترسیل کے لیے زمینی راستہ بنا کر قابض حکومت کے ساتھ اپنی وفاداری ظاہر کی تھی، تاہم اردن کی جانب سے ایران کے میزائلوں اور ڈرونز کو روکنے کے حالیہ اقدام سے سوشل میڈیا میں اس ملک کے بادشاہ کے خلاف منفی ردعمل کی لہر دوڑ گئی ہے یہاں تک کہ اردن کے بادشاہ کی ٹماٹروں میں دلچسپی یا غزہ کی پٹی کے خلاف جنگ کے دوران مقبوضہ علاقوں میں ٹماٹروں کی برآمدات کی وجہ سے انہیں شاہ ٹماٹر (ملک البندورہ ) کا خطاب دیا گیا۔
عمر رحمان نامی ایک عرب صارف نے اس حوالے سے لکھا کہ جب تل ابیب نے شام کو نشانہ بنانے کے لیے اردن کی فضائی حدود کا استعمال کیا تو اس ملک کی خودمختاری سوئی ہوئی تھی لیکن صیہونی حکومت کے خلاف ایران کی کاروائی کے دوران وہ اچانک جاگ اٹھا، ، یہ کیسی بیداری ہے!
ایکس سوشل میڈیا پر ایک اور صارف نے لکھا کہ اگر انگلینڈ، فرانس اور اردن نہ ہوتے تو صیہونی حکومت ایران کی کارروائیوں کے خلاف اپنا دفاع نہیں کر سکتی تھی،محمد ہشام نے اس بارے میں ایک پوسٹ شائع کرتے ہوئے تاکید کی کہ اردنی ہتھیار صرف صہیونی قابضین کی حمایت کے لیے استعمال ہوتے ہیں، ایرانی ہتھیاروں کو اپنے اہداف کو نشانہ بنانے دو،تم عربوں کے کوڑے کے ڈھیر میں ہو۔
ایک اور عرب صارف محمد نے لکھا کہ صہیونی میڈیا بھی اس بارے میں بات کر رہا ہے، اردن کو تل ابیب کی کابینہ کے بونس اور اس ملک کے پانی کے حصے میں اضافے کی خبریں بھی شائع ہوئی ہیں۔
مزید پڑھیں: ترکی میں ہرتزوگ دہشت گرد کا استقبال کرنا فلسطین کے ساتھ غداری :اسلامی جہاد
محمد الحداد نے ایک پوسٹ شائع کرتے ہوئے کہا کہ جہاں صہیونی غزہ کی پٹی کے باشندوں کو خوراک اور ادویات سے محروم کر رہے ہیں اور انہیں قتل کر رہے ہیں وہیں اردن اپنی فضائی حدود میں ایرانی میزائلوں اور ڈرونوں کو مار گرانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، عرب ممالک پوری تاریخ میں کمزوری اور امت کے دشمنوں کی حمایت کے مشکل ترین مرحلے میں ہیں۔
مشہور خبریں۔
کالعدم تنظیم کا احتجاج جاری، حکومت پنجاب کا اہم فیصلہ
?️ 28 اکتوبر 2021لاہور (سچ خبریں) کالعدم تنظیم کا احتجاج جاری ہے جس کے بعد
اکتوبر
اکتوبر میں مہنگائی کی شرح 26.6 فیصد تک پہنچ گئی
?️ 1 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و
نومبر
امریکہ نے چار ایرانی کمپنیوں اور ایک شخص پر پابندیاں عائد کی
?️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں: امریکی محکمہ خزانہ نے جمعرات کی شام ایران
ستمبر
فواد چوہدری کا پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے مذاکرات پر حیرانی کا اظہار
?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما اور
جولائی
جو بائیڈن نے اسرائیل اور نیٹو کے لیئے امریکی سینیٹ میں اپنے سفیروں کی لیسٹ پیش کردی
?️ 16 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیل، نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی
جون
پی آئی اے کو 8 ہزار افراد نے افغانستان سے ملک چھوڑنے کی درخواستیں دی ہیں
?️ 30 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کو
اگست
غزہ جنگ بندی کا دوسرا دن ؛ اسرائیلی سیکورٹی نظام کی ناکامی
?️ 20 جنوری 2025سچ خبریں: گزشتہ روز غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں
جنوری
پنجاب میں جیت کی صورت میں عمران خان نے وزیراعلیٰ بنانے کا وعدہ کیا:پرویز الہیٰ
?️ 6 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کا کہنا
مئی