ٹرمپ، یوکرین اور اسرائیل کے بجائے امریکہ پر توجہ دیں:امریکی کانگریس کی ریپبلکن رکن

امریکی

?️

ٹرمپ، یوکرین اور اسرائیل کے بجائے امریکہ پر توجہ دیں:امریکی کانگریس کی ریپبلکن رکن

امریکی کانگریس کی ریپبلکن رکن مارجوری ٹیلر گرین نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ یوکرین اور اسرائیل کے معاملات کے بجائے امریکہ کے اندرونی مسائل پر توجہ دیں۔

گرین نے یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی اور اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ ٹرمپ کی طے شدہ ملاقاتوں پر اعتراض کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس  پر لکھا رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ نے حال ہی میں فلوریڈا کے علاقے پام بیچ میں یوکرینی صدر زیلنسکی سے جنگ کے خاتمے اور امن کے ممکنہ فریم ورک پر بات چیت کی، جبکہ پیر کے روز ان کی اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے ملاقات متوقع ہے۔

نیوزویک کے مطابق، مارجوری ٹیلر گرین کبھی ٹرمپ کی قریبی اتحادی سمجھی جاتی تھیں، تاہم جیفری ایپسٹین کے معاملات اور امریکی خارجہ پالیسی سمیت کئی موضوعات پر اختلافات کے بعد انہوں نے ٹرمپ سے فاصلہ اختیار کر لیا۔ ٹرمپ نے بھی انہیں غدار قرار دیا ہے۔

گرین مسلسل یوکرین اور اسرائیل کو دی جانے والی امریکی فوجی امداد کی مخالفت کرتی رہی ہیں۔ انہوں نے اس سال کے آغاز میں یوکرین کے ساتھ معدنی وسائل کے بدلے جنگی امداد کے معاہدے پر بھی سخت تنقید کی اور زیلنسکی کو آمر کہا۔ اس کے علاوہ، وہ ایوانِ نمائندگان کی پہلی ریپبلکن رکن ہیں جنہوں نے غزہ میں انسانی بحران کو نسل کشی قرار دیا۔

گزشتہ ماہ گرین نے اعلان کیا تھا کہ وہ کانگریس سے کنارہ کشی اختیار کریں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے ساتھ اختلافات کے بعد وہ تشدد زدہ شریکِ حیات کا کردار ادا نہیں کرنا چاہتیں اور اپنی عزتِ نفس کو مقدم رکھتی ہیں۔

ان کی کانگریس میں آخری حاضری 5 جنوری 2026 کو ہوگی، جس کے بعد جارجیا میں ان کے حلقے کے لیے ضمنی انتخاب کرایا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

ہیگ کورٹ کا غزہ کے بارے میں بیان

?️ 9 دسمبر 2023سچ خبریں: بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر جنرل نے اقوام متحدہ

بائیڈن کو تہران اور ریاض مذاکرات کو سرفنگ کرنا چاہیے : واشنگٹن پوسٹ

?️ 31 جولائی 2022سچ خبریں:    واشنگٹن پوسٹ اخبار نےحسین ایبش کے لکھے گئے ایک

سندھ حکومت نے کراچی کے ساتھ کیا لوگ منافع سمیت لوٹائیں گے

?️ 29 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی

اقوام متحدہ کے تخفیف اسلحہ کے فیلوز کا دو روزہ دورہ پاکستان

?️ 11 اکتوبر 2022اسلام آباد :(سچ خبریں) اقوام متحدہ کے تخفیف اسلحہ کے فیلوز کا

سعودی میں سفیرِ پاکستان نے پاکستانی طلباء کو بڑی خوشخبری سنادی

?️ 9 اکتوبر 2021ریاض/اسلام آباد(سچ خبریں) سفیر پاکستان بلال اکبر کا پاکستانی طلباء کو خوشخبری

صیہونی حکومت کے ساتھ تجارت جاری رکھنے کے خلاف ترک اخبار کا احتجاج

?️ 17 مارچ 2024سچ خبریں:ترکی کے دارالحکومت آنکارا میں ان دنوں بہت سے سیاستدان غزہ

بھارت کی جمہوریت پر سوالیہ نشان

?️ 5 اگست 2024سچ خبریں: وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اگر بھارت

مسلم لیگ (ن) 15 جنوری کو انتخابی منشور پیش کرے گی

?️ 7 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) آئندہ ماہ 8 فروری کو منعقد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے