?️
سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ویڈیو پیغام جاری کر کے جو بائیڈن کی نااہلی پر حملہ کرتے ہوئے کرتے ہوئے یورپ کو خبردار کیا کہ اگر وہ الیکشن جیت گئے تو یورپی ممالک کو واشنگٹن کی جانب سے یوکرین کی فوج پر کیے جانے والے اخراجات ادا کرنا ہوں گے۔
امریکہ کے سابق صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ویڈیو پیغام میں یوکرین کے خلاف متحد ہونے والے یورپی ممالک کو انتباہ دیتے ہوئے وعدہ کیا کہ آئندہ امریکی صدارتی انتخابات میں ان کی کامیابی کی صورت میں، یورپی ممالک کو روس کے ساتھ جنگ واشنگٹن کی جانب سے یوکرین کی فوج پر کیے جانے والے اخراجات ادا کرنا ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: مغربی ممالک اور زلسنکی کے درمیان کیا چل رہا ہے؟
اسپوٹنک خبر رساں ایجنسی نے بدھ کی صبح خبر دی ہے کہ امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر نیٹو کے رکن ممالک کے خلاف ویڈیو پیغام جاری کر کے سرخیوں میں آگئے ہیں۔
اس متنازعہ ویڈیو میں ٹرمپ نے یوکرین کے ساتھ اتحاد کرنے والے یورپی ممالک سے وعدہ کیا کہ اگر وہ امریکی صدارتی انتخابات (2024) جیت جاتے ہیں، تو میں یورپی ممالک سے یوکرین کو دی جانے والی ہتھیاروں کی امداد کی قیمت کا مطالبہ کروں گا اور انہیں یوکرین کو واشنگٹن کی طرف سے دیے گئے فوجی اخراجات کو پورا کرنا ہوں گے۔
ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یورپی ممالک کو ابھی بھی ہمیں پیسے دینا چاہیے لیکن جو بائیڈن کے کمزور کردار کی وجہ سے وہ ایسا نہیں کر رہے ہیں اس لیے کہ وہ ان کااحترام نہیں کرتے۔
سابق امریکی صدر کی جانب سے شائع ہونے والی متنازع ویڈیو میں ٹرمپ نے یوکرین کی حمایت کرنے پر امریکہ کے یورپی اتحادیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہ کہ: اب تک امریکہ نے یوکرین کے لیے تقریباً 200 بلین ڈالر کی فوجی امداد خرچ کی ہے لیکن یورپ نے ان اخراجات کا صرف ایک چھوٹا سا حصہ ادا کیا ہے۔
اپنے ویڈیو پیغام کے ایک اور حصے میں انہوں نے جو بائیڈن کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے امریکی فوج کی خطرناک صورتحال کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ اب ہم فوج میں رضاکاروں کے داخلے کی تعداد میں نمایاں کمی دیکھ رہے ہیں اور بائیڈن نے خود فوج کے ہتھیاروں کی کمی کا اعتراف کیا ہے۔
مزید پڑھیں: ٹرمپ کا یوکرین میں جنگ 24 گھنٹے میں ختم کرنے کا آسان حل
ٹرمپ نے مزید کہا کہ بائیڈن ایک کرپٹ اور نااہل رہنما ہیں جو ہمارے ملک کو تیسری جنگ عظیم کی طرف لے جا رہے ہیں ،اپنے ویڈیو بیان کے آخری حصے میں انہوں نے وعدہ کیا کہ اگر وہ جیت گئے تو وہ امریکی وزارت دفاع (پینٹاگون) کے فوجی بجٹ میں قابل ذکر رقم بڑھائیں گے اور اس وزارت کے لیے خصوصی بجٹ مختص کرکے ایک ریکارڈ قائم کریں گے۔
مشہور خبریں۔
جنگ کی بحالی سے اسرائیل کی صورت حال مزید پیچیدہ
?️ 13 مارچ 2025سچ خبریں: ہاریٹز اخبار کے مطابق غزہ کی پٹی میں جنگ دوبارہ شروع
مارچ
امریکی قابض عراق میں عدم استحکام کی وجہ ہیں: عراقی پارلیمنٹ ممبر
?️ 1 فروری 2021سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ میں فتح اتحاد کے نمائندے نے کہا عراق کے
فروری
امریکی طلباء کا غزہ میں اسرائیلی جرائم کے خلاف احتجاج
?️ 20 مئی 2024سچ خبریں: غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ اقدامات کے خلاف امریکی طلباء کے
مئی
امریکہ چین کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے میں ایماندار نہیں: چینی میڈیا
?️ 6 فروری 2023سچ خبریں:انتھونی بلنکن نے جمعے کے روز اپنا چین کا دورہ ملتوی
فروری
کیا قطبی دنیا صرف مغرب کو فائدہ دیتی ہے؟
?️ 18 جون 2024سچ خبریں: روسی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین دمتری میدویدیف نے اس بات
جون
غزہ کی پٹی میں ایک اور فلسطینی بچی کی شہادت
?️ 12 اگست 2022سچ خبریں:غزہ پر صیہونی حکومت کے حالیہ حملوں کے نتیجے میں زخمی
اگست
قطر اور امریکہ کے درمیان اسٹریٹجک گفتگو میں کیا ہوا؟
?️ 3 اکتوبر 2021سچ خبریں:قطر اور امریکہ کے درمیان اسٹریٹجک مذاکرات کا ایک نیا دور
اکتوبر
صیہونیوں کے دلوں میں بڑھتا دن بدن حزب اللہ کا خوف
?️ 9 جنوری 2022سچ خبریں:لبنانی حزب اللہ کی میزائل صلاحیت کے بارے میں اپنی گہری
جنوری