?️
ٹرمپ دوسری بار سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دوسری بار سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے ہیں۔ اس دورے میں وہ برطانوی شاہی خاندان سے ملاقاتوں کے علاوہ وزیراعظم کئیر اسٹارمر کے ساتھ سیاسی گفتگو بھی کریں گے، تاہم ان کی آمد نے برطانیہ میں ایک نئی لہرِ احتجاج کو جنم دیا ہے۔
ٹرمپ کا استقبال برطانوی وزیرِ خارجہ ایوت کوپر اور بادشاہ کے نمائندہ وسکانت ہُڈ نے کیا۔ وہ فی الحال امریکی سفیر کی رہائش گاہ میں مقیم ہیں۔کل (بدھ) ٹرمپ شاہ چارلس سوم سے قلعہ ونزر میں ملاقات کریں گے۔
جمعرات کو ان کی ملاقات وزیراعظم اسٹارمر سے چیکرز میں ہوگی، جو وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ ہے۔ٹرمپ کے ہمراہ امریکی وزیرِ خارجہ اور مشرقِ وسطیٰ کے لیے خصوصی ایلچی بھی موجود ہیں۔
ٹرمپ کی آمد پر ونزر قلعہ کے سامنے مظاہرین نے احتجاج کیا۔ انہوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا ہم ٹرمپ کا خیرمقدم نہیں کرتے ٹرمپ مجرم، نسل پرست اور جھوٹا ہے
کل لندن میں بڑے پیمانے پر مزید مظاہروں کا اعلان کیا گیا ہے۔اسٹاپ ٹرمپ اتحاد نامی تنظیم نے بیان میں کہا کہ "اقتدار پسند ٹرمپ کی پالیسیوں کی یہاں کوئی جگہ نہیں اور وزیراعظم کو اس کے لیے سرخ قالین نہیں بچھانا چاہیے۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کا لندن کے بجائے وزیراعظم سے شہر سے باہر ملاقات کرنا ان کے احتجاج کی کامیابی ہے۔
یہ ٹرمپ کا بطور صدر دوسرا سرکاری دورہ برطانیہ ہے۔ اس سے قبل وہ 2019 میں لندن آئے تھے جب ہزاروں افراد نے سڑکوں پر احتجاج کیا تھا اور بے بی ٹرمپ غبارہ ان مظاہروں کی علامت بن گیا تھا۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
تحریک حماس: غزہ میں نسل کشی اور غذائی قلت کا براہ راست ذمہ دار امریکہ ہے
?️ 25 جولائی 2025سچ خبریں: تحریک حماس نے اس بات پر تاکید کی کہ امریکہ
جولائی
حج کے موقع پر سعودی عرب کی داخلی سلامتی کے شرایط
?️ 15 مئی 2023سچ خبریں:سعودی عرب کی پبلک سیکیورٹی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے
مئی
ویٹو؛ اسرائیل کو توسیعِ تجاوز کی کھلی چھٹی ہے: عربستان
?️ 2 اکتوبر 2025 سچ خبریں: فلسطین اور غزہ پٹی کے حالات پر اقوام متحدہ کی
اکتوبر
انسانی حقوق،امریکی مفادات کا آلہ
?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:ریاستہائے متحدہ امریکہ کی خارجہ پالیسی میں انسانی حقوق کے آلہ
جولائی
شام اور عراق کے خلاف نئی امریکی سازش
?️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں: عراقی سکیورٹی ذرائع نے اس ملک کی شام کے ساتھ
ستمبر
صہیونی اخبار: غزہ ایک اور ویتنام بن گیا ہے
?️ 10 جولائی 2025سچ خریں: ایک صیہونی اخبار نے جنگی محاذ پر حکومت کے وزیر
جولائی
بھارت کی ہندوتوا حکومت مسلمانوں کی شناخت مٹانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے
?️ 25 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) تنازعہ جموں وکشمیر حل نہ ہونے کے باعث
فروری
حزب اللہ کا صہیونی حکومت کی جنگی کونسل کو شدید انتباہ
?️ 5 جون 2024سچ خبریں: عرب دنیا کے مشہور تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے حزب
جون