?️
ٹرمپ انتظامیہ کی ونزوئلا پر سخت کارروائیاں خاندانی پابندیوں کے بعد تیل بردار جہاز بھی ضبط
واشنگٹن اور کاراکاس کے درمیان کشیدگی حالیہ دنوں میں اُس وقت شدید ہو گئی جب امریکہ نے ونزوئلا کے صدر نکولاس مادورو کے اہلِ خانہ پر نئی پابندیاں عائد کیں اور اس کے بعد ونزوئلا کا ایک تیل بردار جہاز ضبط کر لیا۔ یہ اقدامات عالمی سطح پر وسیع ردعمل کا سبب بنے ہیں۔
دنیا کے معتبر امریکی جریدے، نیویارک ٹائمز کے مطابق، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تازہ ترین قدم کے طور پر مادورو کے چار رشتہ داروں کے علاوہ ونزوئلا کی تیل برداری سے وابستہ چھ جہاز رانی کمپنیوں پر بھی پابندیاں لگا دیں۔
اسی دوران امریکہ نے بدھ کے روز کیریبین میں ونزوئلا کا ایک تیل بردار جہاز ضبط کر لیا، جسے سمندری ذرائع نے اسکیپر کے نام سے شناخت کیا تھا۔ اس اقدام نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں پر فوری اثر ڈالا۔ ٹرمپ نے اس ضبطی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مزید اقدامات بھی جاری ہیں۔
مادورو نے اس واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کیریبین میں امریکہ کی مجرمانہ بحری قزاقی کا نیا دور شروع ہو گیا ہے۔ ونزوئلا کی وزارتِ خارجہ نے بھی اس اقدام کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی واحد واقعه نہیں بلکہ واشنگٹن کی کاراکاس کے خلاف جارحانہ اور منصوبہ بند پالیسی کا حصہ ہے۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ٹرمپ نے حالیہ ہفتوں میں مادورو کے خلاف اپنی زبان مزید سخت کر دی ہے اور یہاں تک کہ ونزوئلا پر زمینی حملے کے امکان کو بھی رد نہیں کیا۔
دوسری طرف روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے تازہ کشیدگی کے بعد مادورو سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے یقین دلایا کہ ماسکو اس معاملے میں کاراکاس کے ساتھ کھڑا ہے۔
کشیدگی میں اس وقت مزید اضافہ ہوا جب واشنگٹن نے اگست سے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کے نام پر ونزوئلا کے ساحل پر جنگی بحری جہاز، آبدوزیں، فوجی طیارے اور مسلح دستے تعینات کر دیے۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ کا تقریباً ایک تہائی بحری بیڑہ اس خطے میں موجود ہے۔ کیریبین اور بحرِ اوقیانوس میں مشتبہ منشیات بردار کشتیوں پر امریکی حملوں میں اب تک 84 سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں۔
امریکہ نے 24 نومبر کو بغیر کسی ثبوت کے کارتل دے لوس سولس نامی ایک مبینہ گروہ کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دے کر اس پر پابندیاں عائد کر دیں۔ واشنگٹن کا دعویٰ ہے کہ یہ گروہ مادورو اور اُن کے قریبی عہدے داروں کے زیرِ اثر ہے، جبکہ ونزوئلا نے اس دعوے کو مضحکہ خیز جھوٹ اور داخلی امور میں مداخلت کا بہانہ قرار دیا ہے۔
ٹرمپ نے ہفتے کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر غیر متوقع پیغام میں اعلان کیا کہ ونزوئلا کی فضائی حدود اور اس کے اطراف کو “مکمل طور پر بند” تصور کیا جائے۔ انہوں نے ایئرلائنز، پائلٹس اور منشیات یا انسانوں کے اسمگلروں کو خبردار کیا کہ وہ اس علاقے میں پروازوں سے گریز کریں۔ اس بیان کے چند گھنٹوں بعد پروازوں کی نگرانی کرنے والی ویب سائٹ “فلائٹ ٹریکر” نے دکھایا کہ ونزوئلا جانے والی پروازوں کو معطل کر دیا گیا اور ملک کا فضائی راستہ خالی ہو گیا۔
بعد ازاں ٹرمپ نے نیویارک ٹائمز اور وال اسٹریٹ جرنل کی ان رپورٹس کی تصدیق کی کہ ان کی مادورو سے ٹیلی فون پر بات ہوئی تھی، تاہم انہوں نے اس گفتگو کی تفصیلات بتانے سے انکار کر دیا۔
ان سے جب پوچھا گیا کہ کیا اُن کا فضائی حدود بند کرنے کا اعلان ممکنہ امریکی حملے کا اشارہ ہے، تو انہوں نے کہا کہ ایسا تاثر نہ لیا جائے۔
امریکی دفاعی جریدے “پولیٹیکو” نے ایک اعلیٰ دفاعی اہلکار کے حوالے سے لکھا کہ خطے میں امریکہ کی زمینی فوجی موجودگی انتہائی محدود ہے اور کسی بڑے حملے کے لیے درکار ہزاروں فوجیوں کی نقل و حرکت فوری طور پر ممکن نہیں۔ رپورٹ کے مطابق سابق میرین کرنل مارک کانسیان نے کہا کہ ونزوئلا پر بڑے حملے کے لیے کم از کم پچاس ہزار فوج درکار ہے، جبکہ امریکہ کے پاس خطے میں صرف 2200 میرین موجود ہیں اور کسی بڑی عسکری نقل و حرکت کے کوئی آثار نہیں۔


مشہور خبریں۔
سابق افغان فوج کے خصوصی دستے یوکرین میں لڑ رہے ہیں: ماسکو
?️ 17 اگست 2022سچ خبریں: افغانستان کے امور کے لیے روس کے خصوصی نمائندے
اگست
عراقی انٹیلی جنس چیف کے شام کے دورے کے پس پردہ پیغامات
?️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں: شام کے خود ساختہ حکمران ابو محمد الجولانی سے عراق
دسمبر
بی بی اپنے مستقبل سے خوفزدہ ہے: سابق اسرائیلی سربراہ
?️ 23 مارچ 2025سچ خبریں: اسرائیلی سلامتی کونسل کے سابق سربراہ اور اسرائیلی وزیر اعظم
مارچ
اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی پر بات چیت جاری ہے:صیہونی میڈیا
?️ 23 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی چینل نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ
مئی
Government targets 16.6% tax revenue growth in 2019
?️ 7 اگست 2021 When we get out of the glass bottle of our ego
عمر ایوب کو بانی پی ٹی آئی کی ہدایات
?️ 7 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کا استعفیٰ نامنظور
جولائی
آرمی چیف نےپولیس کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا
?️ 4 اگست 2021راولپنڈی (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پولیس کے
اگست
گیلنٹ کی برطرفی؛ اندرونی تنازعات میں شدت
?️ 6 نومبر 2024سچ خبریں: اگرچہ امریکی انتخابات صیہونی حکومت کے پرنٹ اخبارات کی اہم
نومبر