نیٹو کی دھمکیوں نے روس کو یوکرین پر حملہ کرنے پر اکسایا: چین

نیٹو

?️

سچ خبریں:ایک چینی سفارت کار نے کہا کہ بیجنگ کے نقطہ نظر سے نیٹو کی مشرقی یورپ تک توسیع روس کے لیے خطرہ ہے جو یوکرین پر روسی حملے کا باعث بنا۔
اناطولیہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فرانس میں چین کے سفیر لو ژی نے کہا کہ مشرقی یورپ میں نیٹو کی توسیع یوکرین کے خلاف روس کے حملے کا باعث بنی، رپورٹ کے مطابق لو نے ایک یورپی ریڈیو سٹیشن کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ چینیوں کی نظر میں، اس جنگ کی وجہ مشرق میں نیٹو کی توسیع کے پانچ حلقے ہیں جو روس کے لیے سکیورٹی اور فوجی خطرہ ہے۔

چینی سفارت کار نے مغربی ممالک سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کسی ملک کی جوابی کارروائی یا دفاع پر پابندی لگا کر اس کی قومی سلامتی کو خطرے میں نہیں ڈال سکتے،انہوں نے مزید کہا کہ چین کی ماسکو کے ساتھ بہت مضبوط اسٹریٹجک شراکت داری ہے لیکن بیجنگ کا یوکرین کے معاملے پر ماسکو کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں ہے، تاہم چین اور روس کے اقدامات امریکی اشتعال انگیزیوں کے جواب میں ہیں۔

انہوں نے امریکہ پر الزام لگایا کہ وہ روس چین کنٹینمنٹ کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے اس لیے کہ تائیوان کے معاملے پر امریکیوں نے کھلے عام کہا ہے کہ ان کا سٹریٹجک ہدف چین ہے، جس کے بعد ہم امریکی جنگ طلبی کے بارے میں بہت فکر مند ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

سپریم کورٹ: پرویز مشرف کو سزائے موت دینے کا خصوصی عدالت کا فیصلہ برقرار

?️ 10 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے سابق فوجی آمر جنرل ریٹائرڈ پرویز

امریکی لابنگ کے لیے سعودی لابنگ پر کوئنسی کی رپورٹ

?️ 7 اپریل 2022سچ خبریں:  کوئنسی سینٹر فار انٹرنیشنل اسٹڈیز نے ایک رپورٹ جاری کی

بولٹن کو قید ہونا چاہیے، مجھے امید ہے کہ ایک دن اس کے خلاف گواہی دوں گا: پومپیو

?️ 20 جنوری 2023سچ خبریں:سابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے امید ظاہر کی کہ

فرانس کا عوامی قرضہ 2.8 ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر گیا

?️ 18 دسمبر 2021سچ خبریں: فرانسیسی اخبار لی فیگارو کے مطابق فرانسیسی ادارہ برائے شماریات اور

کراچی: صحافی فرحان ملک 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے سپرد

?️ 21 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے صحافی

غزہ جنگ کا بائیڈن کو نقصان

?️ 5 جنوری 2024سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن کی انتخابی مہم کے عملے کے

مزاحمت کی نئی نسل کے سامنے صہیونی بونے نظر آئے

?️ 11 جولائی 2023سچ خبریں:مغربی کنارے پر حالیہ غیر انسانی جارحیت کے دوران صیہونی حکومت

فلسطینی پناہ گزینوں کی صورتحال

?️ 3 فروری 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں فلسطینی پناہ گزینوں کی حالت خاص

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے