نینسی پیلوسی کے تائیوان دورے سے ہمارا کوئی تعلق نہیں:وائٹ ہاؤس

وائٹ ہاؤس

?️

سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے ایوان نمائندگان کی اسپیکر کے دورہ تائیوان کے حوالے سے کہا کہ نینسی پیلوسی کے دوروں کا صدر سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
روسی خبر رساں ادارہ ٹاس کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے اپنی پریس کانفرنس میں نینسی پیلوسی کے تائیوان سفر کے حساس معاملے کے بارے میں کہا کہ جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ اس سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے کہ آیا وہ پیلوسی کو تائیوان جانے کا مشورہ دیں یا نہ۔

رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ کسی دورے کا اعلان نہیں کیا گیا ہے اور ہم اس کا فیصلہ پارلیمنٹ کے اسپیکر پر چھوڑ دیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ بائیڈن خود 36 سال سے سینیٹر رہے ہیں ، وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ کانگریس میں کس طرح کام کیا جاتا ہے اور ان کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے کہ ایوان نمائندگان کی اسپیکر کہاں سفر کر رہی ہیں، اس لیے وہ کھلے عام مخالفت نہیں کرتے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ اعلان کیا گیا تھا کہ نینسی پیلوسی اگست میں تائیوان کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں جس کے فورا بعد چین کی جانب سے شدید رد عمل سامنے آیا اس لیے کہ یہ ایک ایسا عمل ہے جسے تائیوان کے حوالے سے بیجنگ کی سرخ لکیروں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

اس کے بعد اپریل میں پیلوسی نے اس خود مختار جزیرے کا دورہ کرنے کا منصوبہ بنایا، جسے کورونا وبائی امراض کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا تھا۔

 

مشہور خبریں۔

انسانیت قوموں سے بڑی ہے :شمعون عباسی

?️ 29 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں)شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار، ہدایت کار شمعون عباسی نے

پاکستان نے بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنا کر بھرپور دفاع کیا۔ قمر زمان کائرہ

?️ 16 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) رہنما پیپلزپارٹی قمر زمان کائرہ نے کہا ہے

حماس نے اسرائیل پر حملہ کیوں کیا؟ بائیڈن کیا کہتے ہیں؟

?️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں: امریکی صدر نے بدھ کی شام ایک تقریر میں کہا

چین کا ایران کی موجودگی میں خلیج فارس کے رہنماؤں کا اجلاس منعقد کرنے کا منصوبہ

?️ 15 مارچ 2023سچ خبریں:ایک امریکی اخبار نے اعلان کیا ہے کہ چین ایران کی

 اسلام آباد غزہ کے غیر واضح امن منصوبے کے دلدل میں نہ پھنسے:سابق پاکستانی سفارتکار کا انتباہ

?️ 1 جنوری 2026  اسلام آباد غزہ کے غیر واضح امن منصوبے کے دلدل میں

وفاقی کابینہ اجلاس کی کہانی

?️ 24 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج منعقد ہوا

پاکستان کسی ملک کا خوف سامنے رکھ کر اپنی سفارتکاری یا خارجہ پالیسی تشکیل نہیں دے گا۔حنا ربانی کھر

?️ 12 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے

مشرق وسطی میں کیا ہونے جا رہا ہے؟

?️ 21 جون 2023سچ خبریں:مشرق وسطیٰ ماضی کی پالیسیوں سے بڑے پیمانے پر تبدیلی اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے