?️
سچ خبریں: نیجریہ کی پارلیمانی نمائندہ نے برکس تجارتی اجلاس میں رکن ممالک کے درمیان مالی میکانزمز کی اصلاح پر زور دیتے ہوئے قومی کرنسیوں میں تجارت کو فروغ دینے، اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے اور اہم شعبوں میں مشترکہ سرمایہ کاری کی اپیل کی۔
وولے اوکے، نیجریہ کی ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کی کمیٹی کے سربراہ، نے برازیل میں منعقدہ برکس تجارتی اجلاس میں رکن ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو گہرا کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی اور اسے ترقی پذیر ممالک کی معاشی استحکام کے لیے اہم عنصر قرار دیا۔
اوکے نے کہا کہ برکس ممالک کے درمیان تجارت کو مضبوط بنانا اب کوئی اختیاری اقدام نہیں، بلکہ ایک ناگزیر ضرورت ہے۔ ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانی چاہیے اور ایک ایسا تجاری ماحول تشکیل دینا چاہیے جو ہماری عوام کو ترجیح دے۔
انہوں نے ڈیجیٹل جدت طرازی، وسائل کے استعمال کی حکمت عملی اور مقامی کرنسیوں میں لین دین کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے قومی کرنسیوں میں مالیاتی تصفیے کے لیے ایک نیا میکانزم متعارف کرانے کا مشورہ بھی پیش کیا۔
اوکے نے زراعت، صاف توانائی، صنعتی پیداوار اور دواسازی جیسے شعبوں میں مشترکہ سرمایہ کاری کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ برکس نیو ڈویلپمنٹ بینک کو قرض دہندہ ادارے سے آگے بڑھ کر مالیاتی ضمانتیں اور سستی مالیاتی سہولیات فراہم کرکے اندرونی تجارت کو سپورٹ کرنا چاہیے۔
نیجریہ کے خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ نے برکس ممالک پر زور دیا کہ وہ ڈیجیٹل اور سبز تبدیلی کے مقصد کے تحت سائبر سیکورٹی، ای کامرس اور مصنوعی ذہانت جیسے شعبوں میں مشترکہ فریم ورک تیار کریں۔
انہوں نے اختتام پر کہا کہ برکس کوئی بند کلب نہیں ہے۔ آئیے افریقی یونین، آسیان اور مرکوسور کے ساتھ مل کر ایک نیا عالمی تجارتی نظام تشکیل دیں جو منصفانہ اور جامع ہو۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
سی آئی اے کے ڈائریکٹر کی سعودی ولی عہد سے خفیہ ملاقات
?️ 4 مئی 2022سچ خبریں: بائیڈن انتظامیہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے
مئی
ملک بھر میں ڈینگی کیسز میں تیزی سے اضافہ
?️ 18 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں ڈینگی کیسز کا تیزی سے اضافہ
اکتوبر
بھارتی مظالم پر اقوام متحدہ کی خاموشی کی وجہ سے کشمیریوں کو مشکلات کاسامنا ہے،حریت رہنماء
?️ 3 جنوری 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر
جنوری
صیہونی حکومت کی جانب سے خواتین فوجیوں کی حمایت کی وجہ کیا ہے؟
?️ 17 دسمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 14 نے پیر کی شام شائع ہونے
دسمبر
ایشیا میں کورونا سے کروڑوں بچوں کی تعلیم متاثر
?️ 20 اکتوبر 2021سچ خبریں:یونیسکو اور یونیسیف نے بتایا کہ 2020 کے شروں میں کورونا
اکتوبر
وکی پیڈیا کو بھارت میں قانونی جنگ کا سامنا
?️ 1 نومبر 2024سچ خبریں: آن لائن مفت اور غیر تصدیق شدہ معلومات فراہم کرنے
نومبر
مصری وفد غزہ اور تل ابیب کے درمیان جنگ بندی کا خواہاں
?️ 14 اگست 2022سچ خبریں: بعض فلسطینی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایک اعلیٰ سطحی
اگست
بجٹ کی منظوری پر فردوس عاشق کی عوام کو مبارکباد
?️ 26 جون 2021لاہور (سچ خبریں) پنجاب کا مالی سال 22-2021ء کا بجٹ منظور ہونے
جون