?️
سچ خبریں:صیہونی حکومت کے چینل 12 نے اعلان کیا ہے کہ ہفتے کی شام ہرزلیا شہر میں ہزاروں صیہونیوں نے نیتن یاہو کی حکومت کی عدالتی بغاوت کے خلاف مظاہرہ کیا اور اس منصوبے کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے چینل 12 نے اعلان کیا ہے کہ ہفتے کی شام ہرزلیا شہر میں ہزاروں صہیونیوں نے نیتن یاہو کی عدالتی بغاوت کے خلاف مظاہرہ کیا نیز یہ بھی اطلاع ہے کہ تل ابیب میں 200000 صہیونیوں کا مظاہرہ ہوا جبکہ دوسرے شہروں میں مزید دسیوں ہزار لوگ نتن یاہو کی عدالتی بغاوت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔
واضح رہے کہ اس ہفتے ہونے والے مظاہرے کے بعد نیتن یاہو کی انتہائی دائیں بازو کی کابینہ کے خلاف مظاہروں کا یہ 17 واں ہفتہ ہے،گزشتہ چار ماہ کے دوران صیہونی مظاہرین نے ہمیشہ بڑے اور لگاتار مظاہرے کیے اور عدالتی قوانین میں تبدیلی کے نیتن یاہو کے منصوبے کو مکمل طور پر منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔
یاد رہے کہ چار ہفتے قبل صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اپنے خلاف مقبوضہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر مظاہروں کا سلسلہ نہ رکنے کے بعد شکست قبول کرتے ہوئے اپنے مطلوبہ عدالتی اصلاحات کے منصوبے کو روک دیا۔
انہوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ تقسیم اور اندرونی تنازعات سے بچنے کے لیے انہوں نے وسیع اتفاق رائے تک پہنچنے کے لیے عدالتی اصلاحات کے منصوبے کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے،انہوں نے دعویٰ کیا کہ صیہونیوں کے درمیان تفرقہ اور اختلافات پیدا کرنے کا ان کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
نیتن یاہو کے مخالفین کی جانب سے ان کے خلاف دوبارہ مظاہرے شروع کرنے کا فیصلہ اور ان کی کابینہ کے متنازعہ منصوبے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ مقبوضہ علاقوں کے باشندوں کو نیتن یاہو کے وعدوں اور اندرونی سیاسی دباؤ پر بالکل اعتماد نہیں ہے جس طرح بیرونی فوجی دباؤ کا بھی سامنا ہے جہاں مزاحمتی تحریک نے صیہونی حکومت کے مستقبل کو غیر یقینی کیفیت میں ڈال دیا ہے۔


مشہور خبریں۔
پوری قوم کو فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی غیرمعمولی قیادت پر فخر ہے۔ ایاز صادق
?️ 22 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے فیلڈ
مئی
بابائے قوم محمد علی جناح کو یومِ پیدائش کے موقع پر قوم نے خراج عقیدت پیش کیا
?️ 25 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) بانی پاکستان اور بابائے قوم قائد اعظم محمد علی
دسمبر
’صلاح الدین ایوبی‘ کا کراچی میں پریمیئر، ’اگلے سیزن میں پاکستانی اداکار بھی شامل ہونگے‘
?️ 19 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) 12ویں صدی کے مشہور مسلمان کمانڈر صلاح الدین ایوبی
نومبر
جرمن فوج جنگ میں دو دن رہتی سے زیادہ نہیں رہ سکتی
?️ 27 نومبر 2023سچ خبریں:جوہان وڈپول نے خبردار کیا کہ برلن سے کیف تک اسلحہ
نومبر
امریکہ میں بائیں بازو کی سوچ دہشت گردانہ حملوں میں اضافہ کا باعث: امریکی تھنک ٹینک
?️ 1 اکتوبر 2025امریکی بین الاقوامی اور اسٹراٹیجک مطالعاتی مرکز کی جانب سے جاری کردہ
اکتوبر
نیتن یاہو کو طوفان الاقصیٰ کے نتائج اور جیل کا خوف
?️ 18 اکتوبر 2026سچ خبریں: اسرائیلی اخبار ہاآرتض کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو انتخابات
اکتوبر
مغربی کنارے میں دو نوجوان فلسطینی شہید
?️ 1 ستمبر 2022سچ خبریں:مغربی کنارے کے علاقوں البیرہ اور نابلس میں صیہونی فوج کی
ستمبر
مصر اور امریکہ کے درمیان شدید ترین کشیدگی
?️ 14 فروری 2025 سچ خبریں:مصری ذرائع نے مصر اور امریکہ کے درمیان تعلقات میں
فروری