?️
سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ہیکرز نیتن یاہو سمیت 9.5 ملین صیہونی شہریوں کا شناختی ڈیٹا چرانے میں کامیاب ہو گئے۔
صیہونی اخبار والہ نیوز نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ ہیکرز نے نیتن یاہو سمیت 9.5 ملین صیہونی شہریوں کی معلومات چوری کی ہیں جن میں شناختی کارڈ نمبر، پتہ اور دیگر ضروری معلومات شامل ہیں۔
عبرانی زبان کے اس میڈیا کے مطابق ان معلومات میں اسرائیل کے اعلیٰ اور سرکاری عہدیداروں بشمول اس حکومت کے موجودہ اور سابق وزرائے اعظم کی شناختی معلومات بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔،رپورٹ میں زور دے کر کہا گیا ہے کہ وار_ڈارک کے طور پر اپنے آپ کو متعارت کروانے والے ہیکرز نے تقریباً 9 ملیون5 لاکھ افراد کی معلومات پر مشتمل ڈیٹا بیس کو چرایا اور اپنی کروائی کی تصدیق کے لیے 8 ہزار 300 شناختی فائلوں کی جزوی معلومات شائع کی ہیں جن میں نیتن یاہو کی بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ صیہونی حکومت کے سابق وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی شناخت کی معلومات کے علاوہ موجودہ وزیراعظم یائر لاپڈ کا بھی شائع شدہ ڈیٹا دیکھا جاسکتا ہے جو اسرائیلی ڈیٹا بیس میں رجسٹرڈ ریکارٹ سے حاصل کی گئی ہیں!
اس بڑے سائبر واقعے اور اسرائیل کے ڈیٹا بینک میں ہیکرز کے گھسنے کے بارے میں شائع ہونے والی خبروں کے ردعمل میں، اسرائیلی پرائیویسی پروٹیکشن بورڈ نے اعلان کیا کہ اس معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں جبکہ کہ صیہونی سکیورٹی لیک ہونے کا یہ واقعہ کوئی نیا نہیں ہے۔


مشہور خبریں۔
کینیڈا میں نیٹو کے خلاف اور فلسطین کی حمایت میں مظاہرے
?️ 23 نومبر 2024سچ خبریں: جمعہ کی شام مقامی وقت کے مطابق کینیڈا کے شہر
نومبر
محاصرہ کے خلاف محاصرہ
?️ 14 مارچ 2025سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تحریک کے سربراہ سید عبدالملک بدر الدین
مارچ
فلسطینی قیدیوں کی رہائی؛ صہیونی رہنماؤں کے درمیان اختلاف کا نیا موضوع
?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: تل ابیب کابینہ کی داخلی سلامتی کے وزیر اٹمر بن
جولائی
ٹرمپ کا عجیب و غریب معاملہ
?️ 23 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن کے دستبردار ہونے کے بعد، ڈونلڈ
جولائی
پیوٹن قصائی ہے: بائیڈن
?️ 28 مارچ 2022سچ خبریں:یوکرین میں روس کی فوجی کارروائی پر تنقید کرتے ہوئے امریکی
مارچ
شام کے بارے میں عرب-بین الاقوامی اجلاس اختتام پذیر؛ کیا ہوا؟
?️ 13 جنوری 2025سچ خبریں:ریاض میں شام کے حوالے سے عرب اور غیرعرب ممالک کے
جنوری
یمن کی جنگ میں جارحیت پسندوں کی مایوسی
?️ 26 دسمبر 2021سچ خبریں:سعودی زیرقیادت جارح اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے جمعہ کی صبح
دسمبر
فلسطین کے حامیوں نے برطانوی دفتر خارجہ کا داخلی راستہ بند کیا
?️ 25 جولائی 2024سچ خبریں: انگلستان میں فلسطین کے حامیوں نے صیہونی حکومت کو ہتھیار
جولائی