?️
سچ خبریں: فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کے دورہ چین کے بعد اب نیتن یاہو چینی صدر سے ملاقات کے خواہاں ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق صیہونی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا کہ صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو چین کے صدر سے ملاقات کرنے جا رہے ہیں۔
اس سلسلے میں ٹائمز آف اسرائیل نیوز سائٹ نے زور دے کر کہا کہ نیتن یاہو اور چین کے صدر ژی جن بنگ کے دفتر کے درمیان بڑے پیمانے پر کالز ہو رہی ہیں تاکہ ان کے درمیان ملاقات کا بندوبست کیا جا سکے۔
یہ بھی:اسرائیل سلامتی کونسل کی قراردادوں کا پابند رہے:چین
واضح رہے کہ اگر نیتن یاہو بیجنگ کا دورہ کرتے ہیں تو یہ گزشتہ 6 سالوں میں ان کا پہلا چین کا دورہ ہوگا، مذکورہ ذریعے نے نشاندہی کی کہ سینئر صہیونی حکام نے کہا کہ چین کا دورہ کر کے نیتن یاہو واشنگٹن کو بتانا چاہتے ہیں کہ بائیڈن کی ان سے ملاقات میں عدم دلچسپی کی وجہ سے ان کے سامنے دیگر سیاسی آپشنز بھی موجود ہیں۔
ان ذرائع نے اس بات پر بھی زور دیا کہ نیتن یاہو سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے چین کو ثالثی کے لیے راضی کرنے کی کوشش کریں گے۔
مزید:ہم اقوام متحدہ میں فلسطین کی رکنیت کے حامی ہیں: چینی صدر
یاد رہے کہ چین نے گزشتہ ماہ فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کی میزبانی کی تھی جہاں فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات میں مسئلہ فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
اس رپورٹ کے مطابق دونوں فریقوں نے فلسطین سے متعلق تازہ ترین صورتحال اور اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کے لیے بین الاقوامی حمایت حاصل کرنے کے لیے سیاسی اور سفارتی کوششوں کا جائزہ لیا۔


مشہور خبریں۔
مس ایڈونچر کیا تو بھارتی نیوی کو بحیرہ عرب میں غرق کر دیں گے، پاک بحریہ
?️ 10 مئی 2025کراچی: (سچ خبریں) پاک فضائیہ کے بعد پاک بحریہ بھی بھارت کو
مئی
ٹرمپ کی اسرائیل کو وارننگ
?️ 23 اکتوبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مغربی کنارے کا
اکتوبر
صہیونی فوج کی غیر معمولی جنگی مشقیں
?️ 10 مئی 2022سچ خبریں:صیہونی فوج نے اعلان کیا ہے کہ وہ کل سے(Cariots of
مئی
اقتدار چاہئے ہوتا تو اہم ترین وزارتوں کو نہ چھوڑتا
?️ 15 جنوری 2024واہ کینٹ: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر چو ہدی نثار علی خان نے کہا
جنوری
اسد عمر نے فی الوقت لاک ڈاؤن کا امکان مسترد کر دیا
?️ 6 جنوری 2022اسلام آباد( سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ
جنوری
ماورائے عدالت قتل آئین اور بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، جسٹس اطہر من اللہ
?️ 24 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے
اکتوبر
خواجہ آصف کا عدالتوں کو پیغام
?️ 17 جولائی 2024سچ خبریں: خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وہ عدالتوں کا احترام
جولائی
اسرائیل کا بحیرہ احمر میں خفیہ داخلہ / بینیٹ کی حماقت اور بڑے جال میں گرفتار
?️ 10 اگست 2021سچ خبریں:ایسا لگتا ہے کہ نئے صہیونی وزیر اعظم اپنی جلد بازی
اگست