نوری المالکی کی وزارتِ عظمیٰ کے لیے نامزدگی داخلی معاملہ ہے:عراقی وزیر خارجہ

نوری المالکی کی وزارتِ عظمیٰ کے لیے نامزدگی داخلی معاملہ ہے:عراقی وزیر خارجہ

?️

نوری المالکی کی وزارتِ عظمیٰ کے لیے نامزدگی داخلی معاملہ ہے:عراقی وزیر خارجہ
عراق کے وزیر خارجہ فؤاد حسین نے کہا ہے کہ نوری المالکی کی وزارتِ عظمیٰ کے لیے نامزدگی عراق کا داخلی معاملہ ہے، تاہم اس حوالے سے امریکہ کے مؤقف کا جائزہ لیا جائے گا۔
غیر ملکی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں فؤاد حسین کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ صدارتی منصب کے لیے انہیں پارلیمان کی مختلف جماعتوں اور دھڑوں کی حمایت حاصل ہوگی۔
انہوں نے شدت پسند تنظیم داعش کے ارکان کو ان کے آبائی ممالک واپس بھیجنے کے معاملے پر کہا کہ بغداد حکومت عرب اور مغربی ممالک سے مسلسل رابطے میں ہے تاکہ وہ اپنے شہریوں کو واپس لے جائیں۔
ایران اور امریکہ کے درمیان جاری مذاکرات کے بارے میں عراقی وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی کہ یہ بات چیت مثبت نتائج دے گی اور ایسا معاہدہ طے پائے گا جو دونوں ممالک اور پورے خطے کے مفاد میں ہو۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے تسلسل اور کامیابی کے لیے عالمی حمایت ضروری ہے۔
فؤاد حسین نے مزید بتایا کہ عمان ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے اور عراق اس حوالے سے عمان کے ساتھ رابطے میں ہے۔ ان کے بقول دونوں ممالک کے رہنماؤں کی ممکنہ ملاقات کی دعوت بھی مثبت پیش رفت ہے۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چند روز قبل نوری المالکی کی دوبارہ وزارتِ عظمیٰ کی مخالفت کی تھی۔ ٹرمپ نے اپنے پیغام میں خبردار کیا تھا کہ اگر المالکی کو دوبارہ وزیر اعظم منتخب کیا گیا تو امریکہ عراق کی مالی امداد روک سکتا ہے۔
امریکی مؤقف پر عراق کے مختلف سیاسی حلقوں نے منفی ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے بغداد کے داخلی امور میں کھلی مداخلت قرار دیا ہے۔

مشہور خبریں۔

گورنر نہال ہاشمی سے وزیراعلی مراد علی شاہ کی ملاقات

?️ 14 مارچ 2026کراچی (سچ خبریں) گورنر سندھ نہال ہاشمی سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 10 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ

?️ 16 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر

وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے استعفی دے دیا

?️ 18 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار

آئی ایم ایف جائزے کے دوران پی ٹی آئی نے ’ن لیگ‘ کو معاشی بحران کا ذمہ دار قرار دے دیا

?️ 12 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ایک طرف عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)

اسیر خاندانوں کی نظربندی فلسطینیوں کی مرضی کو نہیں توڑے گی

?️ 27 دسمبر 2021سچ خبریں: فلسطینی اسلامی جہاد تحریک کے رکن شیخ خضر عدنان نے پیر

ٹرین حادثے کی پہلی رپورٹ تیار کر لی گئی

?️ 8 جون 2021گھوٹکی (سچ خبریں ) سندھ کے ضلع گھوٹکی کے شہر ڈہرکی کے

کشمیری بھارتی قبضے کے خاتمے تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، کل جماعتی حریت کانفرنس

?️ 25 اپریل 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

کیا صیہونی اسرائیلی قیدیوں کو آزاد اور حماس کو ختم کر سکیں گے؟صیہونی وزیر کا بیان

?️ 30 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ایک وزیر نے اسرائیلی قیدیوں کی آزادی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے