?️
سچ خبریں:سی این این نے واشنگٹن کے ایک دفاعی عہدہ دار کے حوالے سے بتایا کہ یوکرائن کے ارد گرد روسی ٹیکٹیکل بٹالین بڑھ گئی ہیں جبکہ نصف روسی فوج حملے کرنے کے لیے تیار ہے۔
سی این این کی رپورٹ کے مطابق ایک امریکی دفاعی عہدہ دار نے دعویٰ کیا کہ یوکرائن کے ارد گرد نصف روسی افواج حملے کی پوزیشن میں ہیں، ان کے مطابق روسی افواج کی ٹیکٹیکل بٹالینز کی تعداد تقریباً 120 سے 125 تک بڑھ گئی ہے،یادرہے کہ ایک ٹیکٹیکل بٹالین عموماً ایک ہزار فوجیوں پر مشتمل ہوتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ روسی فوج نے سرحد کی جانب پیش قدمی جاری رکھی ہے اور گزشتہ 48 گھنٹوں میں جارحانہ پوزیشن میں موجود فوجیوں کی تعداد 40 سے 50 فیصد تک پہنچ گئی ہے، اہلکار کے مطابق اسی دوران یوکرائن پر ڈونباس میں نسل کشی، جھوٹے فلیگ آپریشنز وغیرہ کے الزامات کے ساتھ روس کی عدم استحکام کی مہم شروع ہو گئی ہے۔
اسی سلسلے میں امریکی صدر جوبائیڈن نے روس کے خلاف اپنے سابقہ الزامات کو دہرایا، اس بار یہ دعویٰ کیا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرائن پر حملہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بائیڈن نے انٹیلی جنس تخمینوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ مجھے یقین ہو گیا ہے کہ اس نے (پیوٹن) حملہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور ہمارے پاس اس پر یقین کرنے کی وجوہات ہیں۔


مشہور خبریں۔
آئینی اور سیاسی میدان جنگ میں موجودہ حکومت کی کارکردگی؛فواد چوہدری کی زبانی
?️ 20 جون 2024سچ خبریں: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ
جون
چین کے ساتھ اسپیس ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں، وزیراعظم
?️ 22 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین
اپریل
توشہ خانہ کیس میں نا اہلی: عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی درخواست خارج
?️ 7 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) عمران خان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب
مارچ
ہرزوگ کے آذربائیجان کا دورہ منسوخ کرنے کی اصل وجہ کیا تھی؟
?️ 18 نومبر 2024سچ خبریں: ہفتے کی شام صیہونی حکومت کے سربراہ اسحاق ہرزوگ نے COP29
نومبر
یمنی حکومت کی مسجد الاقصی پر صیہونی حملے کی مذمت
?️ 30 مارچ 2023سچ خبریں:صنعا میں یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ نے مسجد الاقصی پر
مارچ
صہیونی فوج کی ویب سائٹ پر سائبر حملہ
?️ 14 دسمبر 2023سچ خبریں: حماس اور فلسطین کے حامی ہیکرز نے اسرائیلی فوج کی
دسمبر
نعیم قاسم: ہم ہتھیار نہیں ڈالیں گے اور اپنے ہتھیار نہیں دیں گے
?️ 31 جولائی 2025سچ خبریں: حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے ایک تقریر میں کہا:
جولائی
یوکرین جنگ کے بارے میں امریکی قرارداد کا مسودہ منگل کو پیش کیا جائے گا
?️ 22 فروری 2025 سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں
فروری