نصراللہ کی آئندہ تقریر سے کیا ہوگا؟

نصراللہ

?️

سچ خبریں: میڈیا کے حلقوں میں غزہ کی صورتحال کے بارے میں سید حسن نصراللہ کی آئندہ جمعے کو ہونے والی حساس تقریر کے حوالے سے قیاس آرائیاں زور پکڑ رہی ہیں۔

النشرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، ایسے حالات میں جب بچوں کی قاتل صیہونی دہشت گرد حکومت، مغرب کی حمایت اور عرب حکمرانوں کی مہلک خاموشی نیز شمالی محاذ کی تشویش کے ساتھ، بڑے پیمانے پر غزہ کے بے دفاع عوام کی نسل کشی کر رہی ہے ،اچانک میڈیا نے سید حسن نصر اللہ کی آنے والی تقریر کی تاریخ کا اعلان کر دیا، جس نے مکڑی کے جالے سے بھی کمزور اس حکومت پر لرزہ طاری کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صیہونی سید حسن نصر اللہ کی خاموشی سے خوفزدہ ، وجہ ؟

ایسی حالت میں جب غزہ کے بے دفاع عوام کے قتل عام کی وجہ سے شہداء کی تعداد، جن میں ایک قابل ذکر حصہ بچے اور خواتین ہیں، 8000 تک پہنچ چکی ہے، طوفان الاقصی آپریشن شروع ہونے کے بعد پہلی بار سید مزاحمت کی بامعنی تقریر کا اچانک اعلان موجودہ وقت میں اپنی نوعیت کا اہم مسئلہ سمجھا جاتا ہے اور یہ نصراللہ کی خاموشی کے بارے میں دوستوں اور دشمنوں کی تمام باتوں اور قیاس آرائیوں کا خاتمہ کر دے گا۔

غزہ کے عوام کے خلاف صیہونی جنگی جرائم کے تسلسل پر لبنان میں مزاحمتی قیادت کے سنجیدہ رد عمل نہ ہونے کے تل ابیب کے رہنماؤں کے اطمئنان کے درمیان اچانک آنے والے جمعہ کو شہدائے راہ قدس کی یاد منانے کے موقع پر حزب اللہ کے سکریٹری جنرل کی تقریر کے اعلان سے ان کی خاموشی پر تل ابیب کے رہنماؤں کا سابقہ ​​خوف اور تشویش دوستوں اور دشمنوں کے میڈیا حلقوں کا موضوع بن گیا ہے۔

اسی سلسلے میں لبنانی ویب سائٹ النشرہ نے رپورٹ دی ہے کہ مغربی ایشیائی خطے کی موجودہ صورتحال کے سیاسی مبصرین نے اپنے جائزے میں سید حسن نصر اللہ کی تقریر کے دن تک جلد بازی میں کچھ ہونے کی اطلاع دی ہے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق نصراللہ کی اہم تقریر تک باقی رہنے والے دنوں میں وائٹ ہاؤس اور تل ابیب کے حامیوں کی لرزتی ہوئی اور کمزور پوزیشن نیز نیتن یاہو کی جنگی کابینہ کی حماس کو تباہ کرنے کے دعوے کو پورا کرنے میں ناکامی نیز غزہ میں دراندازی کی کارروائی میں ناکامی کے بعد عجلت میں کچھ واقعات پیش آسکتے ہیں۔

النشرہ کے مطابق، باخبر لبنانی ذرائع نے الجموریہ کو بتایا کہ نصر اللہ کی جمعے کے روز ہونے والی تقریر فیصلہ کن ہو گی جو تنازعات کی مساوات کی موجودہ اور مستقبل کی صورتحال،لبنان کے ملکی، علاقائی اور بین الاقوامی منظر نامے پر اپنے اثرات ظاہر کرے گی۔

مزید پڑھیں: اسرائیل دیواروں کے پیچھے چھپا ہوا ہے اور امریکہ کی بالادستی ختم ہو چکی ہے:سید حسن نصر اللہ

7 اکتوبر کے بعد سے جب طوفان الاقصیٰ آپریشن شروع ہوا، پوری دنیا خاص طور پر صیہونی حکام سید حسن نصر اللہ کی تقریر سننے کے لیے تیار ہیں، لیکن اس دوران ان کی خاموشی نے تل ابیب کے حکام کو تشویش میں مبتلا کر رکھا تھا اور ان کے لیے ایک ڈراؤنا خواب بن چکی تھی۔

مشہور خبریں۔

امریکہ کا ترکی کو نیا دھچکا

?️ 19 ستمبر 2022سچ خبریں:قبرص پر سے دفاعی پابندیاں ہٹانے کا امریکہ کا فیصلہ اور

توشہ خانہ کا ریکارڈ پبلک، تحائف لینے والوں میں اہم شخصیات کے نام شامل

?️ 13 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت نے سال 2002 سے 2022 کے دوران توشہ

وزیرستان میں نئی پولیو کیسز کی وجہ ویکسینیشن کی کمی قرار

?️ 2 مئی 2022(سچ خبریں)ایک ہفتے کے وقفے سے پولیو کے دو کیسز سامنے آنے

اپوزیشن کے لانگ مارچ یا شارٹ مارچ سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں: ہمایوں اخترخان

?️ 11 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پی ٹی آئی  کے سینئر مرکزی رہنما و سابق

بائیڈن نے اس بار امریکہ کے ساتھ کیا کیا؟

?️ 19 جون 2024سچ خبریں: ٹرمپ کا کہنا ہے کہ بائیڈن نے گروپ آف سیون

اسپین میں مہاجرین کے بحران کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے

?️ 3 ستمبر 2026سچ خبریں:اسپین کے 260 سے زائد شہروں میں ہزاروں افراد نے غیر

روس یورپ کے اشتعال انگیز اقدامات کا مقابلہ کرے گا: لاوروف

?️ 4 ستمبر 2026سچ خبریں: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ مغربی

صہیونی قصبہ استقامتی میزائلوں کے خوف سے فوجی قلعے میں تبدیل

?️ 2 جون 2022سچ خبریں:  اسرائیلی وزارت جنگ نے آج جمعرات کو غزہ کے قریب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے