?️
نتن یاہو لفظ فلسطین سے خوفزدہ رفح کراسنگ پر فلسطین کے بجائے کونسل آف پیس کی مہر لگانے کی ہدایت
صہیونی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو نے رفح سرحدی گزرگاہ پر فلسطینی مسافروں کے پاسپورٹس پر فلسطینی اتھارٹی کی سرکاری مہر کے بجائے نام نہاد “کونسل آف پیس” کی مہر استعمال کرنے کے امکان کا جائزہ لینے کی ہدایت دی ہے۔
اسرائیلی اخبار یدیعوت آحارنوت نے رپورٹ کیا ہے کہ نتن یاہو نے فلسطینی ریاست کے نام اور علامتوں کے استعمال پر اپنی شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ یہ کونسل آف پیس 6 جنوری کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے قائم کیے جانے کا اعلان کی گئی تھی، اور اس اقدام کو فلسطینی شناخت اور علامتوں سے اسرائیلی خوف کی واضح مثال قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ ہدایت اس وقت سامنے آئی جب داخلی سلامتی ایجنسی شاباک کے سربراہ ڈیوڈ زینی نے اتوار کے روز کابینہ اجلاس میں بتایا کہ رفح کراسنگ پر اب بھی فلسطینیوں کے پاسپورٹس پر “ریاستِ فلسطین” کی مہر لگائی جا رہی ہے۔
کابینہ اجلاس کے دوران اسرائیلی وزیر برائے آبادکاری اوریت اسٹروک نے رفح کراسنگ کی بحالی میں فلسطینی اتھارٹی کے کردار اور مہروں کے معاملے کو اٹھایا، جبکہ ایک اور وزیر زئیف الکن نے سوال کیا کہ کراسنگ پر کام کرنے والے ملازمین کی تنخواہیں کون ادا کر رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، بعض دیگر اسرائیلی وزرا نے غزہ کی قومی انتظامی کمیٹی کے اُس لوگو پر بھی اعتراض کیا جس میں فلسطینی علامت موجود ہے۔ اس کے بعد نتن یاہو کے دفتر نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل کو جو لوگو دکھایا گیا تھا وہ شائع شدہ لوگو سے مختلف ہے۔
اسی تناظر میں نتن یاہو نے واضح طور پر کہا کہ اسرائیل فلسطینی ریاست (فلسطینی اتھارٹی) کی کسی بھی علامت یا نشان کو قبول نہیں کرے گا اور نہ ہی غزہ کی انتظامیہ میں اس کی شراکت کی اجازت دے گا۔
اس سے قبل مشرقِ وسطیٰ کی معاصر تاریخ کے ماہر محجوب الزویری نے کہا تھا کہ اسرائیل کے حالیہ اقدامات ایک ایسی منظم جنگ کا حصہ ہیں جس کا مقصد فلسطینی شناخت، یادداشت اور بیانیے کو مٹانا ہے۔
واضح رہے کہ رفح کراسنگ گزشتہ کئی ماہ سے مکمل طور پر بند یا سخت پابندیوں کا شکار رہی ہے، تاہم تقریباً دس روز قبل اسے محدود اور سخت کنٹرول کے ساتھ جزوی طور پر کھولا گیا۔ ابتدائی مرحلے میں صرف چند مریضوں، زخمیوں اور خصوصی اجازت نامہ رکھنے والے افراد کو گزرنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب بین الاقوامی اور امدادی ادارے مسلسل خبردار کر رہے ہیں کہ ضروری سامان کی ترسیل میں رکاوٹیں اور امدادی سرگرمیوں پر پابندیاں غزہ میں انسانی بحران کو مزید سنگین بنا رہی ہیں۔ ان اداروں کے مطابق، رفح کراسنگ کی محدود بحالی، جب تک امداد کا مستقل اور محفوظ راستہ یقینی نہ بنایا جائے، شہری آبادی کی فوری ضروریات پوری کرنے کے لیے ناکافی ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
سعودی عرب کی خطے میں مسلمانوں اور پاکستان کے سب سے بڑے دشمن بھارت کے ساتھ اربوں ڈالر کی تجارت
?️ 6 جون 2021ریاض (سچ خبریں) سعودی عرب نے خطے میں مسلمانوں اور پاکستان کے
جون
کیا اب پلاسٹک بھی کھائی جا سکے گی؟
?️ 30 جولائی 2021واشنگٹن(سچ خبریں) کیا مستقبل میں پلاسٹک غذا کے طور پر استعمال ہوگی؟
جولائی
ایران میں پھنسے پاکستانی خصوصی پرواز سے اسلام آباد پہنچ گئے
?️ 17 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ایران میں پھنسے پاکستانیوں کی بحفاظت وطن واپسی
جون
چوہدری نثار کا مولانا فضل الرحمان کو پیغام
?️ 21 مارچ 2022راولپنڈی (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ایک
مارچ
نیتن یاہو کی کابینہ کے 3 وزراء نے استعفی دیا، وجہ ؟
?️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں:آج صیہونی حکومت کے خلاف الاقصیٰ طوفانی آپریشن کے 17ویں روز
اکتوبر
حزب اللہ اور انصاراللہ قدس کو آزاد کرانے آ رہے ہیں:ٹویٹر صارفین
?️ 29 مارچ 2023سچ خبریں:ٹویٹر کے عرب صارفین نے مقبوضہ علاقوں کی موجودہ صورتحال اور
مارچ
امریکی حکومت کے بدلنے سے فلسطین پر ان کے ظلم میں فرق نہیں آتا: حماس
?️ 7 فروری 2021سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک کا کہنا ہے کہ امریکی حکومتوں
فروری
جنسی تعلق بنانے سے انکار پر کیا ہوا؟ بھارتی اداکارہ کا انکشاف
?️ 2 اکتوبر 2023سچ خبریں: بالی وڈ اداکارہ ایشا گپتا نے انکشاف کیا ہے کہ
اکتوبر