نائجیریا میں داعش کا حملہ؛10 افراد ہلاک

نائجیریا

🗓️

سچ خبریں:نائجیریا کے شمال مشرقی علاقہ میں داعشی دہشتگردوں کے حملے میں دس افراد ہلاک ہوگئے۔
اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق شمال مشرقی نائجیریا کی ریاست بورنو میں مسلح افراد نے حملہ کر کے 10 افراد کو ہلاک کر دیا، ہلاک ہونے والے مرد اور عورتیں باما کے قریب گونی کورمی گاؤں میں جلی ہوئی کاروں سے کچرا اٹھا رہے تھے، مقامی ملیشیا کے لیڈروں میں سے ایک باباکورا کولو نے بتایا کہ حملے میں ہلاک ہونے والے 10 افراد کار کا ملبہ اکٹھا کرتے ہوئے دہشت گردوں سے ٹکرا گئے تھے اور دہشت گردوں نے انہیں گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

یاد رہے کہ دہشت گرد گروہوں نے حال ہی میں نائجیریا کی فوج کے لیے جاسوسی کے الزام میں بڑی تعداد میں اس ملک کے شہریوں کو ہلاک کیا ہے،قابل ذکر ہے کہ مغربی افریقہ میں دہشت گرد گروپ داعش جس نے 2016 میں اس علاقہ میں سرگرم دہشتگرد تنظیم بوکو حرام سے علیحدگی اختیار کی تھی، اس وقت شمال مشرقی نائیجیریا میں ایک بڑا خطرہ بن چکی ہے، در ایں اثنا اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ 2009 سے اب تک دہشت گرد گروہوں کے پرتشدد حملوں میں 40 ہزار سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں اور تقریباً 20 لاکھ بے گھر ہو چکے ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ کیوں نہیں بنایا؟

🗓️ 8 اپریل 2023سچ خبریں:اسرائیل نے غزہ کی پٹی اور لبنان میں اپنے حملوں کو

انصار اللہ کی جانب سے بائیڈن کے ریاض اور تل ابیب کے دورے کی مذمت 

🗓️ 16 جولائی 2022سچ خبریں:   یمن کی انصار اللہ استقامتی تحریک کے سیاسی دفتر نے

مقبوضہ جموں وکشمیر میں سرطان کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے

🗓️ 2 دسمبر 2023سرینگر:                    (سچ خبریں) 

یوکرین بحران اور چین کی بڑھتی طاقت سے پریشان امریکہ

🗓️ 30 مئی 2022سچ خبریں:امریکہ نے ایسی حالت میں یوکرین کی مدد کے لیے 40

ٹرمپ پیوٹن کے سامنے جھک گئے: بائیڈن

🗓️ 29 اگست 2024سچ خبریں: شکاگو میں ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن میں جو بائیڈن نے دعویٰ

یمن میں حقیقی اہداف کے ساتھ امریکہ-سعودی مشترکہ فضائی مشق

🗓️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں: فوجی سرگرمیوں اور مشقوں کا احاطہ کرنے والے ایک امریکی

صیہونی تاریخ کا سب سے بڑا سائبر حملہ

🗓️ 16 نومبر 2024سچ خبریں:آپریشن حنظلہ کے ہیکنگ گروپ نے اسرائیل کی تاریخ کے سب

ایسے لوگوں کو فلیٹ ملیں گے جنہوں نے سوچا بھی نہیں ہوگا

🗓️ 8 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد کے فراش ٹاؤن میں نیا پاکستان ہاؤسنگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے