سچ خبریں:اسلامو فوبک حملے کا نشانہ بننے والی ہندوستانی باحجاب طالبہ بی بی مسکان خان نے کہاکہ میں خوفزدہ نہیں ہوں اور سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کر رہی ہوں۔
ایک ہندوستانی پردہ دار طالبہ بی بی مسکان خان جو اسلامو فوبک حملوں کا نشانہ بنی ہے اور کرناٹک کی خواتین کی علامت بن چکی ہے نیز پردہ کرنے کے حق کے لیے لڑ رہی ہیں، نے کہا کہ میں خوف زدہ نہیں ہوں۔
ہندوستانی باحجاب طالبہ اناطولیہ نیوز ایجنسی کو بتایاکہ جب مجھ پر حملہ ہوا تو میں نے خدا کو یاد کیا اور اس نے مجھے بہادر اور مضبوط بنا دیا جس کے بعد میں نے بھی اللہ اکبر کا نعرہ لگایا۔
ہندوستانی طالبہ نے کہا کہ وہ اسے ملنے والی حمایت سے بہت متاثر ہوئی ہیں، انھوں نے مزید کہا کہ بہت سے لوگوں کی طرف سے مجھے حوصلہ افزائی پر مبنی پیغامات موصول ہوئے ہیں ، میں خوفزدہ نہیں ہوں،میں لباس اور نقاب کی آزادی کے معاملے پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کر رہی ہوں ۔
انہوں نے کہا کہ وہ اپنے حقوق کے لیے لڑ رہی ہیں اور سپریم کورٹ آف انڈیا کے فیصلے کا انتظار کر رہی ہیں ، اس لیے کہ ہمارے ملک کا آئین کسی مذہب کے خلاف نہیں ہے۔