?️
مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی قدم، فلسطینی مزاحمتی تنظیم کا سخت ردعمل
فلسطینی تنظیم جنبش مجاهدین فلسطین نے مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارت خانے کی جانب سے صہیونی بستی افرات میں قونصلر خدمات فراہم کرنے کے اقدام کی شدید مذمت کی ہے اور اسے جرم میں براہِ راست شراکت قرار دیا ہے۔
تنظیم نے اپنے بیان میں کہا کہ بستی «افرات» بیت لحم اور الخلیل کی فلسطینی اراضی پر جبراً قائم کی گئی ہے اور وہاں سرکاری امریکی خدمات کی فراہمی بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ غیر قانونی بستیوں کے اندر سرکاری خدمات کی فراہمی دراصل ان بستیوں کو سیاسی و قانونی جواز دینے اور مغربی کنارے کے “تدریجی الحاق” میں عملی شرکت کے مترادف ہے، جسے صہیونی حکومت نافذ کر رہی ہے۔
تنظیم نے امریکہ کو ان پالیسیوں کا مکمل ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ مغربی کنارے کے الحاق کی مخالفت سے متعلق امریکی بیانات محض فریب ہیں۔ بیان میں امریکی سفیر کے حالیہ مؤقف کو بھی اسی پالیسی کا تسلسل قرار دیا گیا۔
یاد رہے کہ امریکی سفارت خانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اعلان کیا تھا کہ وہ پہلی بار 1967 کے بعد مغربی کنارے کی صہیونی بستیوں میں اپنے شہریوں کو قونصلر خدمات فراہم کرے گا۔ ابتدا میں پاسپورٹ سے متعلق خدمات بستی «افرات» میں دی جائیں گی، جبکہ آئندہ دو ماہ میں «بیتار عیلیت» سمیت دیگر مقامات پر بھی اسی نوعیت کی سرگرمیاں متوقع ہیں۔
فلسطینی تنظیموں کا مؤقف ہے کہ یہ اقدام بستیوں کی توسیع اور فلسطینی علاقوں پر صہیونی کنٹرول کو مزید مضبوط کرنے کے مترادف ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
مراکش کے 45 شہروں میں اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے کے خلاف احتجاج
?️ 29 ستمبر 2026سچ خبریں:مراکش کے 45 شہروں میں فلسطین کی حمایت اور اسرائیل سے
ستمبر
ایران آج جنگ کے آغاز سے زیادہ طاقتور ہے: امریکی سینیٹر
?️ 15 مئی 2026سچ خبریں:امریکی سینیٹر کرس مرفی نے کہا ہے کہ ایران اب بھی
مئی
یورپ کے بغیر امریکہ ایران پر حملہ نہیں کر سکتا تھا: نیٹو سیکرٹری جنرل
?️ 8 جولائی 2026سچ خبریں: نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے نے آج ترکی کے دارالحکومت
جولائی
’’شاک اینڈ آو‘‘ کے نظریے کی ناکامی؛ نئے ایرانی رہبر کا انتخاب امپریالزم اور صہیونیت کے منھ پر زوردار طمانچہ
?️ 10 مارچ 2026سچ خبریں:ترک ماہر حسن آکاراس کے مطابق ایران کے خلاف امریکی اور
مارچ
اگر اسرائیل کو ایران جنگ کے نتائج کا علم ہوتا تو وہ کبھی اس میں داخل نہ ہوتا: اردنی تجزیہ کار
?️ 27 جون 2026سچ خبریں:اردنی تجزیہ کار عریب الرنتاوی نے اس بات پر زور دیا
جون
بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے بات کرادی گئی۔ جیل ذرائع
?️ 21 مارچ 2026راولپنڈی (سچ خبریں) اڈیالہ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی
مارچ
پرانی تصاویر سے دنیا کا موجودہ نظام ماضی میں نہیں لوٹایا جا سکتا؛ ایرانی عہدیدار کا ٹرمپ کو طنزیہ پیغام
?️ 22 نومبر 2026سچ خبریں:ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سکریٹری محسن رضایی نے
نومبر
اسرائیل کو مصر اور ترکی کے بڑھتے ہوئے دفاعی تعلقات پر تشویش کیوں ہے؟
?️ 8 جون 2026سچ خبریں:صیہونی میڈیا رپورٹس کے مطابق مصر اور ترکی کے درمیان بڑھتی
جون