🗓️
سچ خبریں:صہیونی عسکریت پسندوں نے مغربی کنارے کے مشرق میں فلسطینی مظاہرین پر حملہ کیا جوصیہونی بستیوں کی غیر قانونی تعمیر کے خلاف احتجاج کر رہے تھے جس میں تین فلسطینی زخمی ہوگئے۔
اناطولیہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صہیونی عسکریت پسندوں نے ہفتے کے روز مغربی کنارے کے مشرق میں جوصیہونی بستیوں کی غیر قانونی تعمیر کے خلاف مظاہرہ کرنے والے فلسطینی شہریوں پر حملہ کیا، رپورٹ کے مطابق صہیونی فوج کے طوباس کے علاقے میں فلسطینی مظاہروں پر حملے کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔
واضح رہے کہ صہیونی ملیشیا نے فلسطینیوں کو منتشر کرنے کے لئے راکٹ سے چلنے والے دستی بموں کا استعمال کیا جس کے نتیجہ میں تین فلسطینی زخمی ہوگئے،یادرہے کہ فلسطینیوں نے پہلے ہی طوباس کے علاقے میں آباد کاریوں کے خلاف احتجاج کا مطالبہ کیا تھا۔
قابل ذکر ہے فلسطینیوں کی پیٹھ میں چھرا مار کر اور عالم اسلام کے ساتھ غداری کر کے صیہونیوں کے ساتھ تعلقات بحال کرنے والے شیخ نشین عرب ممالک کا دعوی تھا کہ اسرائیل کو تسلیم کرکے ہم فلسطینیوں کے خلاف مظالم کو رکوا دیں گے نیز صیہونیوں بستیوں کی تعمیر بھی نہیں ہوگی تاہم ایسا کچھ نہیں ہوا اور تعمیر کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس کے بارے میں متعدد صیہونی عہدہ دار دعوی کر چکے ہیں عرب ممالک سے تعلقات معمول پر لانے کا بستیوں کی تعمیر پر کوئی اثر نہیں پڑے گا خاص طور پر نفتالی بینٹ کی حکومت کے بعد جن کا اس سے پہلے بھی فلسطینیوں کی سرزمین پرغیر قانونی صیہونی بستیوں کی تعمیر میں اہم کردار رہا ہے،تاہم فلسطینی مزاحمتی تحریک صیہونیوں کو انتباہ دے چکی ہے کہ کوئی بھی غلطی کرنے سے پہلے سوچ لینا۔
مشہور خبریں۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا
🗓️ 20 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ آخری
مارچ
اسرائیل جمعرات کو 4 لاشیں حوالے کرے گا
🗓️ 18 فروری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 12 نے اس خبر کا اعلان
فروری
مودی کی بھارتی حکومت جنوبی ایشیاء میں قیام امن کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے، حریت کانفرنس
🗓️ 29 اکتوبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
اکتوبر
آنے والے دنوں میں وسیع سفارتی تبدیلیاں رونما ہوں گی : صنعاء
🗓️ 6 اکتوبر 2021سچ خبریں: صنعاء حکومت کے وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ آنے
اکتوبر
ایران کے خلاف نئی امریکی پابندیاں
🗓️ 16 مارچ 2024سچ خبریں:امریکی ٹریژری کے غیر ملکی اثاثوں کے کنٹرول کے دفتر نے
مارچ
کیوبا کی پاکستان میں مقامی ویکسین تیار کرنے کی پیش کش
🗓️ 14 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) کیوبا کے ابدالہ ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری
جولائی
میں ڈرنے والی نہیں، سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار ہے؛بھارتی باحجاب طالبہ
🗓️ 12 فروری 2022سچ خبریں:اسلامو فوبک حملے کا نشانہ بننے والی ہندوستانی باحجاب طالبہ بی
فروری
وائٹ ہاؤس کا اسرائیل کو دھچکا
🗓️ 4 فروری 2024سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا کہ امریکی حکومت نے یوکرین
فروری