?️
سچ خبریں:فنانشل ٹائمز کے مطابق ایک امریکی دفاعی عہدہ دار نے بتایا کہ یہ ملک اور اس کے اتحادی اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ آیا مستقبل قریب میں لڑاکا طیاروں سمیت مزید جدید ہتھیار یوکرین کو بھیجے جائیں۔
رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق برطاونوی اخبار فنانشل ٹائمز نے ایک نامعلوم امریکی ذریعے کے حوالے سے لکھا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی یوکرین کی طویل مدتی ضروریات پر غور کر رہے ہیں، اس دفاعی عہدہ دار کے مطابق بعض کا خیال ہے کہ یوکرین کو لڑاکا طیارے بھیجنا ایک مناسب اقدام ہو گا، اس طرح اس ملک کی موجودہ طویل مدتی ضروریات کو پورا کیا جا سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق قبل از ایں مغربی ممالک نے پہلے مختلف وجوہات کی بنا پر یوکرین کو لڑاکا طیارے فراہم کرنے سے انکار کر دیا تھا، ان وجوہات میں یوکرین کے پائلٹوں کو تربیت دینے کے لیے درکار وقت، اس ملک میں جدید ہتھیاروں کے نظام کی دیکھ بھال سے متعلق مسائل اور روس کے ساتھ تنازع کے بڑھنے کے خطرے کا ذکر کیا جا سکتا ہے۔
یاد رہے کہ ولادیمیر زیلینسکی نے پیر کے روز دعویٰ کیا کہ یوکرین کی افواج نے ستمبر سے لے کر اب تک روس کے زیرِ قبضہ 6000 مربع کلومیٹر کا علاقہ دوبارہ حاصل کر لیا ہے، تاہم ساتھ ہی ایک اور انٹرویو میں یہ بھی تسلیم کیا کہ کیف کے لیے امریکی امداد بند ہونے کی صورت میں روس جنگ جیت جائے گا۔


مشہور خبریں۔
ایران نے ناکہ بندی کے خاتمے کے بعد سے 50 ملین بیرل تیل برآمد کیا ہے: ٹینکر ٹریکرز
?️ 1 جولائی 2026سچ خبریں: تیل ٹینکروں کی ٹریکنگ کرنے والی ویب سائٹ تانکر ٹریکرز نے
جولائی
واشنگٹن نے تائیوان کو اینٹی ٹینک سسٹم کے فروخت کی منظوری دی
?️ 29 دسمبر 2022سچ خبریں: اقتصادی اخبار Les Echos نے اعلان کیا کہ تائیوان
دسمبر
ہم ایران کے ساتھ اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لیے پرعزم ہیں: پاکستان
?️ 19 جنوری 2023سچ خبریں:آج اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار نیوز کانفرنس کے دوران
جنوری
لبنان: اسرائیل کشیدگی روکنے کی کوششوں میں ناکام ہو رہا ہے
?️ 6 جنوری 2026سچ خبریں: لبنانی صدر نے کہا کہ اسرائیل اپنی مسلسل جارحیت سے
جنوری
ایران کے خلاف جنگ کے امریکی اتحادیوں کے لیے سخت نتائج؛ صہیونی میڈیا کی زبانی
?️ 3 مئی 2026سچ خبریں:صیہونی اخبار اسرائیل ہیوم کے مطابق، ایران کے خلاف جنگ واشنگٹن
مئی
ایرانی سپریم لیڈر شہید علی خامنہ ای کی تشییع جنازہ ایران کا ٹرمپ کے لیے ایک چیلنجنگ سیاسی پیغام: سی این این
?️ 3 جولائی 2026سچ خبریں:امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے اپنی رپورٹ میں اعتراف
جولائی
امریکہ اسرائیل کے سائبر حملے کا اصل مجرم
?️ 6 اپریل 2025سچ خبریں: اسرائیل ہیوم نے ایک متعلقہ تحقیق میں اعلان کیا ہے
اپریل
افریقی رہنماؤں نے استعمار کا مقابلہ کیسے کیا؟
?️ 13 اگست 2023سچ خبریں: افریقہ میں نوآبادیاتی مخالف تحریکیں 19ویں صدی کے آخر اور
اگست